لاہور: نہ نہ کرتے اعصام الحق نے فاہا مخدوم سے علیحدگی اختیار کرنے کااعتراف کرہی لیا۔
ٹینس اسٹارکا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنی اہلیہ کو طلاق دے دی تھی جس کے بعد میرافاہا سے کوئی تعلق نہیںرہا، یاد رہے کہ اعصام الحق نے2011ء میں فاہا مسعود سے پسند کی شادی کی تھی جس کے چند ماہ بعد ہی دونوں کے درمیان نامعلوم وجوہ کی بنا پرعلیحدگی ہوگئی تھی اور اعصام نے طلاق پیپرز پردستخط کرکے اسے انگلینڈ میں فاہا مخدوم کوبجھوادیے تھے، اعصام الحق اور فاہا مخدوم کے درمیان علیحدگی کی خبریں میڈیا میں آئیں لیکن اعصام الحق اور ان کے والدین نے رشتہ ختم ہونے کی تردید کی لیکن بالاخر اعصام الحق نے یہ مان ہی لیاکہ ان کا فاہا سے تعلق ختم ہو چکا ہے۔
گزشتہ روز ایس اوایس ولیج میں میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے کہاکہ جو اﷲکو منظور ہوتا ہے وہ ہو کر رہتا ہے، فاہاکوطلاق دینے کے بعد دوسری شادی ضرور کروں گالیکن یہ شادی کب اورکس کے ساتھ ہوگی، اس کے بارے میں ابھی تک نہیں سوچا، ان کاکہنا تھاکہ گرینڈ سلام جیتنا بچوں کاکھیل نہیں، پرفارمنس میں بہتری آرہی ہے، اب لندن ماسٹرزکیلیے کوالیفائی کرنا میرا ہدف ہے، اللہ نے چاہا تو اپنا ٹارگٹ حاصل کرنے میں کامیاب
رہوں گا، ایک سوال پراعصام الحق نے کہاکہ ایس اوایس ولیج آکرخوشی ہوتی ہے،ہمیں ان بچوں کا خیال اپنے بچوں کی طرح رکھنا چاہیے
http://www.express.pk/story/176763/