اعجاز چوہدری احسان فراموش ہیں: ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب

ejaz-and-pervauz-elahi-pjjj.jpg


پاکستان مسلم لیگ ق اور پی ٹی آئی کے درمیان بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے، ان بیانات کے باعث تنازعات بڑھ رہے ہیں، پی ٹی آئی کے نائب صدر اور سینیٹر اعجاز چوہدری کی جانب سے دئیے گئے بیان پر ترجمان پرویز الہیٰ نے بھی جوابی وار کر ڈالا۔

ترجمان پرویز الہیٰ نے کہا اعجاز چوہدری احسان فراموش ہیں، یہ وہی چوہدری پرویز الہیٰ ہیں جن سے آپ نے سینیٹر بننے کے لئے ووٹ مانگے تھے۔

ترجمان پرویز الہیٰ نے مزید کہا اس وقت اعجاز چوہدری پرویز الہیٰ کے آگے روتے تھے کہ میری مدد کریں کیونکہ اعجاز چوہدری کے پاس تو سینیٹر کے لیے ووٹ ہی نہ تھے، یہ پرویز الہیٰ ہی تھے، جن کی مرہون منت اعجاز چوہدری کو بلا مقابلہ سینیٹر بنے۔

اعجاز چوہدری نے اے آر وائی نیوز کو دئیے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا تھا کہ چوہدری صاحبان کی ساری سیاست اسٹیبلشمنٹ کی مرہون منت ہوتی ہے، وہ سیاسی اقدامات بغیر پوچھے نہیں کرتے، پرویزالہٰی وہی فیصلہ کریں گے جو انہیں کہا جائے گا، چوہدری صاحب سے پوچھنا چاہیے کہ انکی کونسی بات کو درست مانا جائے۔

سینیٹر اعجاز چوہدری نے مزید کہا پرویزالہیٰ کا بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے متصادم ہے، وزیراعلیٰ پنجاب ایسی باتیں نہ کریں جو سپورٹرز کو بھلی نہ لگ رہی ہوں،چوہدری صاحب کے لیے بہتر ہوگا کہ وہ اس طرح کےبیانات نہ دیں، ق لیگ کےبیانیےسےپی ڈی ایم کو فائدہ ہورہا ہے۔

اعجاز چوہدری نے کہا تھا کہ چوہدری صاحبان کی سیاست اسٹیبلشمنٹ کی رہین منت ہے، وہ انہیں بتا کر اور ان سے پوچھ کر سیاست کرتے ہیں، ان کے بیانات ممکنہ طور پر نئی انتظامیہ کو پیغام ہے کہ ان کی طرف دیکھیں اور آشیر واد دیں۔
 

nasir77

Chief Minister (5k+ posts)
CHAUDHRY PERVEZ ALAHI NAY FIR NA KUTWA KER AHSAN CHUKA DIYA!!! CHAUDHRY WAZAD-DAR!!!