
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اظہر مشہوانی کے مبینہ اغوا کے معاملے پر طلعت حسین اور دیگر صحافیوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ طلعت حسین اور حسن ایوب کو گرین ٹاؤن پولیس کے ذریعے گرفتار کرلینا چاہیے، کیونکہ ان دونوں نے انکشاف کیا ہے کہ اظہر مشہوانی زیر حراست ہیں اور پی ٹی آئی کی قیادت کے خلاف بیانات دے رہے ہیں۔
خیال رہے کہ طلعت حسین، حسن ایوب اور عبدالقیوم صدیقی سمیت چند صحافیوں نے اظہر مشہوانی کے لاپتہ ہونے پر یہ دعوے کرنا شروع کردیئے تھے کہ اظہر مشہوانی کو سیکیورٹی اداروں نے حراست میں لیا ہے اور اظہر مشہوانی نے دوران حراست سیکیورٹی ایجنسی کو پی ٹی آئی کے خلاف معلومات دیتے ہوئے سوشل میڈیا کے حوالے سے بھی چیزیں شیئر کردی ہیں۔
دوسری جانب تمام سیکیورٹی اداروں نے اظہر مشہوانی کو حراست میں لینے سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے،جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ تمام صحافی جھوٹے دعوے کررہے ہیں۔