اطلاعات ہیں کہ بشریٰ بی بی کے اوپر جیل میں سختی مزید بڑھا دی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ تین ہفتے سے مسلسل بشریٰ بی بی کے بچوں کو جیل میں ان سے ملنے نہیں دیا جا رہا۔ ملاقات کے روز صبح دس بجے سے شام پانچ بجے تک انتظار کروایا جاتا ہے اور پھر کہا جاتا ہے ملاقات کا وقت ختم ہوگیا ہے، آپ سامان رکھ دیں انکو پہنچ جائے گا۔ بشریٰ بی بی نے چار ہفتے پہلے اپنی بیٹی سے ملاقات میں بتایا تھا کہ انکو ایسے سیل میں منتقل کیا گیا ہے جہاں بارش ہو تو چھت ٹپکتی ہے اور وہ بستر کی جگہ تبدیل کرتی رہتی ہیں۔