jani1
Chief Minister (5k+ posts)

اصل سازش۔ ۔
امریکی نمونے نُما صدر کی گُلفشانی پر ہمارے چمونے نُما وزیر خارجہ کیا جواب دیں۔ بس کھسانی سی ہنسی کی ہی توقع کی جاسکتی ہے ان سے۔
میری ناقص رائے میں مُلک کی بے پناہ جانی و مالی قُربانیوں کے باوجُود بھی چوہدری کی ناراضگی کی وجہ ہے نواز اور زرداری اور ان جیسے چوروں کا گٹھ جوڑ۔ اور اس گٹھ جوڑ کی وجہ سے مُلک کی بیساکیوں پر کھڑی معیشت۔
سُننے اور پڑھنے میں آرہا ہے۔ کہ اس بدمعاشیہ اور حرام خوریہ کا مُلک سے باہر کوئی ۲۰۰۰ سے۲۵۰۰ارب ڈالر کا مال پڑا ہے۔ جبکہ مُلک کا قرضہ ۸۰ ارب ڈالر ہے۔ اب اگر ہم امریکی امداد کو ان ٫دو ڈھائی ہزار ارب ڈالروں کے مُقابلے میں دیکھیں تو اُونٹ کے مُنہ میں زیرے سے زیادہ نہیں دکھتے۔
اب بھی وقت ہے اس حرام خُوریا سے اس مُلک کا مال نکلوانے کا۔ چاہے اُس کے لیئے ان کے گوشت کے ساتھ ان کی ہڈیوں کو بھی گھلانا پڑے تو بُرا نہ ہوگا۔ اور اس زمین پر ایک احسان عظیم ہوگا۔
آج اگر ہم امریکی چوّنیوں و اٹھنیوں کے آگے کشکول نہ پھیلائے ہوئے ہوتے تو اُس کی کیا مجال تھی کہ ہمیں ایسے مُخاطب کرتا جیسے ہم اُس کی اماں جان کے جہیز میں آئے ہوئے ہوں۔ کوئی یہ کہے کہ وہ ایسا اس لیئے بک رہے ہیں کہ وہ بہت طاقتور ہیں۔ اور کسی حُکم عدُولی پر ہم پر حملہ کر سکتے ہیں۔ تو اُن سے یہی عرض کرونگا کہ۔ آج تک ایران یا شُمالی کوریا کا سوائے سوُکھی دھمکیوں کے امریکہ کیا بگاڑ پایا۔ جو اس ایٹمی طاقت پر حملہ کرے یا اور کوئی حماقت کرے۔ اُس کے لیئے افغانستان کا قبرستان کیا کم ہے جو وہ اپنے لیئے نئے قبرستان کا بندُوبست کرے۔
سازش ۔سازش کرتے ان سازشیوں کی اصل سازش کو دیکھیں تو یہی معلُوم ہوتا ہے۔ کہ یہ حرامخوریہ اس مُلک کو معاشی طور پر مفلُوج کرکے اپنی مرضی سے چلانا چاہتے ہیں۔ مگر ایسا ہوگا نہیں۔انشااللہ۔کیونکہ۔ ایک چال یہ چلتے ہیں اور ایک چال وہ چلتا ہےاور بیشک وہی بہترین چال چلنے والا اور ہر چیز پر قُدرت رکھنے والا ہے۔۔
- Featured Thumbs
- http://www.sachtimes.com/en/images/nawaztrump.jpeg
Last edited by a moderator: