اس کیس کو پاکستان لایا جائے،ٹرمپ کوالیکشن لڑنے کی اجازت ملنے پردلچسپ تبصرے

15trumppkoijazjmilgai.png

امریکی سپریم کورٹ نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی ہے، فیصلے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے پاکستانی سپریم کورٹ کے فیصلوں کو یادکرنا شروع کردیا۔

امریکی سپریم کورٹ نے سابق صدر ڈونلٹ ٹرمپ کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دیتے ہوئے ان کا نام بیلٹ پیپر پر شائع کرنے کا حکم دیدیا ہے، امریکی سپریم کورٹ نےیہ فیصلہ 9 صفر سے دیا جس کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن یا ان کی جماعت کے پاس اپیل کا حق بھی باقی نہیں رہا ہے۔

امریکی عدالت کے اس فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے پاکستان کی عدالتوں کو یاد کیا اور دلچسپ تبصرے کیے، سینئر صحافی وپروڈیوسر عدیل راجا نے کہا کہ امریکہ کو چاہیے تھا کہ پاکستان سے جج لے لیتے ، وہ تو نشان بھی اڑادیتا۔

https://twitter.com/x/status/1764671802494648400
صحافی ریاض الحق نے کہا کہ اس فیصلے کے بعد پاکستانی میڈیا پر ٹرمپ بار ے ایک ریاست سے مسترد ہونے کی بریکنگ چلوانے والوں کیا کیا بنے گا؟

https://twitter.com/x/status/1764676297685643405
سوشل میڈیا ایکٹوسٹ احمد وڑائچ نے کہا کہ امکان تھا 6 ججز ٹرمپ کے حق میں جبکہ 3 مخالفت میں فیصلہ دیں گے، مگر فیصلہ 9-0 سے آیا جس کے بعد ڈیموکریٹس کے پاس اپیل کا حق بھی نہیں رہا۔

https://twitter.com/x/status/1764685896530456732
رابعہ نامی صارف نے لکھا کہ امریکی اسٹیبلشمنٹ کو چاہیے تھا کہ قاضی فائز عیسیٰ کی خدمات حاصل کرتے، انہوں نے وکلاء تو دور اپنے ساتھی ججز کو بھی نہیں بولنے دینا تھا اور آخر میں فیصلہ سناتے ہوئے جمہوریت کی بلندی پر دوچار جگتیں بھی جڑدینی تھی۔

https://twitter.com/x/status/1764681875895779804
ایک صارف نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ اسے کہتے ہیں، اس کو نہیں جو قاضی فائز عیسیٰ کی عدالت میں دی جاتی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1764675222484005118
ایک صارف نے کہا کہ یہاں والے تو نشان تک اڑا دیتے ہیں وہاں والے نے تو بیلٹ پیپر پر نام بھی لکھوالیا۔

https://twitter.com/x/status/1764680607919898725
افضال ٹوانہ نامی صارف نے لکھا کہ اس کیس کو پاکستان لایا جائے، ٹرمپ اپنے خوابوں میں بھی بیلٹ پر واپسی کے بارے میں بات کرنا بھول جائے گا۔

https://twitter.com/x/status/1764672916061393291
اویس خلیل نے طنزیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن اس فیصلے کے خلاف پاکستان میں اپیل دائر کرنے کاارادہ رکھتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1764678256265998790
 

exitonce

Prime Minister (20k+ posts)
Tera kya banay gaa muneeray mistry, ganjay ko tou awam na out kar deya hay, abb teri bari hay.
 

patwari_sab

Chief Minister (5k+ posts)
Fair tay nani day mazay, video key bhar mar mazay beshumar.
is mulk me bandok k zor par badmashi hai.. na koyi aain or na koyi qanon hai.. mujey nahi lagta firon k dor me bi itna zolm hota hoga.. os ko Allah ne oski shirq ki waja se taba kiya ta.. idhar to fironiyat se bi barr kar fironiyat hai.
 

Back
Top