اس لیے ستے خیراں ہے

Shiki Jokalian

Senator (1k+ posts)
ایک لمحے کے لیے ذرا تصور کیجیے
کہ اگر عمران خان بھرے مجمعے میں یہ کہہ دے کہ ''یہودی ہمارے بھائی ہیں'' تو کیا ہو گا ؟ حکومت کی جانب سے فوری چوبیس لاکھ والے وزراء کو کھول دیا جائے گا، میڈیا خصوصا جیو نیوز پر فل فلیج ٹرانسمینز شروع ہو جائیں گی، مولانا فضل الرحمان اپنے ہمنوا لے کر پشاور پر حملہ کر دے گا کہ خیبر پختونخواہ حکومت کو جلد سے جلد گرا دیا جائے، جماعتِ اسلامی پورے ملک میں احتجاجی ریلیوں کا سلسلہ شروع کر دے گی، طاہرالقادری صاحب کا تو پہلے ہی بس نہیں چلتا تھا، اب تو وہ پی ٹی آئی کی ''یتیم'' یوتھ کو اپنے سینے سے لگانے کو سو بار تیار ہوں گے کہ چلو پکی پکائی دیگ (یعنی مفت کے ووٹرز) مل گئے، اس صورتحال میں ایم کیو ایم، پیپلزپارٹی اور دیگر لبرل جماعتیں بھی عمران خان کی کردار کشی میں پیچھے نہ رہتیں۔ سوشل میڈیا پر مغلظات اور گندگی کا ایک نا رکنے والا سیلاب آ جاتا۔ گھر گھر میں لوگ تبصرے کر رہے ہوتے۔ بیس بیس سال پرانے کالمز اور اخباریں نکال نکال کر سامنے لائی جاتیں کہ دیکھیے صاحب ہم تو بیس سال سے کہہ رہے ہیں کہ یہ آدمی ''یہودی ایجنٹ'' ہے الغرض وہ طوفانِ بدتمیزی بپا ہوتا کہ الامان الحفیظ
لیکن ٹھہریے جناب ایک لمحے کے لیے توقف کیجیے
ایسا کچھ نہیں ہونا کیونکہ یہودیوں کو بھائی عمران خان نے نہیں بلکہ نون لیگ کی بی ٹیم پیپلزپارٹی کے شریک چئیرپرسن بلاول زرداری نے بولا ہے۔ اس لیے ستے خیراںنے۔ نا میڈیا میں کسی نے بات کی، نا مولانا فضل الرحمان نے کوئی نعرہ لگایا، نا جماعت اسلامی نے کوئی احتجاجی ریلی نکالی، نا طاہرالقادری بولے، نا مریم نواز سٹریٹیجک میڈیا سیل نے کوئی پروپیگنڈا کیا کیونکہ یہ الفاظ کہ ''یہودی ہمارے بھائی ہیں'' عمران خان کے نہیں بلکہ بلاول زرداری کے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس لیے ستے خیراں ہے
 

mubarik Shah

Chief Minister (5k+ posts)
11880315_625172447625016_3042450224392538503_n.jpg
 

Back
Top