Amal
Chief Minister (5k+ posts)


اللّٰہمَّ اھْدِنَا فِيْ مَنْ ھَدَیْتَ، وَعَافِنَا فِيْ مَنْ عَافَیْتَ
اللہ ! ہمیں راہ دکھلا اُن لوگوں میں جن کو آپ نے راہ دکھلائی، اور عافیت دے اُن لوگوں میں جن کو آپ نے عافیت عطا فرمائی
وَتَوَلَّنَا فِيْ مَنْ تَوَلَّیَتَ، وَبَارِکْ لَنَا فِيْ مَا أَعْطَیْتَ
اور کارسازی فرما ہماری ان لوگوں میں جن کا تو کارسازہیں اور ہمیں ان چیزوں میں برکت عطا فرما جو تو نے ہمیں عطا فرمائی
وَقِنَا شَرَّ مَا قَضَیْتَ، إِنَّکَ تَقْضِيْ وَلَا یُقْضیٰ عَلَیْکَ
اور ہماری ان چیزوں کے شر سے حفاظت فرما جن کا تو نے فیصلہ فرمایا، کیوں کہ تو ہی فیصلہ کرنے والا ہے ، اور تیرے خلاف کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکتا
وَإِنَّہ لَا یَذِلُّ مَنْ وَالَیْتَ، وَلَا یَعِزُّ مَنْ عَادَیْتَ
بے شک تو جس کی مدد فرمائے وہ ذلیل نہیں ہو سکتا، اور عزت نہیں پا سکتا وہ شخص جو تجھ سے دشمنی کرے
تَبَارَکْتَ رَبَّنا وَتَعالَیْتَ، نَسْتَغْفِرُکَ وَنَتُوْبُ إِلَیْکَ
اے ہمارے رب تو بابرکت ہے اور بلند و بالا ہے۔ہم تجھ ہی سے مغفرت طلب کرتے ہیں اورتیری طرف رجوع کرتے ہیں
اللَّهُمَّ إنَّا نَسْألُكَ مُوجِباتِ رَحْمَتِكَ، وَعَزائِمَ مَغْفِرَتِكَ
اے اللہ ہم تجھ سے تیری رحمت کے اسباب اور تیری مغفرت کے پختہ وسائل کا سوال کرتے ہیں
والسَّلامَةَ مِنْ كُلِّ إثمٍ، والغَنِيمَةَ مِنْ كُلِّ بِرٍّ، والفَوْزَ بالجَنَّةِ، والنَّجاةَ مِنَ النَّارِ
اور ہر گناہ سے سلامتی اور ہر نیکی کی دولت مانگتے ہیں
اللَّهمَّ اغفِرْ لنا ما قَدَّمنا وما أَخَّرْنا ، ومَا أعْلَنْا وما أَسْرَرْنا وما أَسْرفْنا وما أَنتَ أَعْلمُ بِهِ مِنِّا
اے اللہ تو معاف فرمادے ہمارے اگلے پچھلے گناہ اور ہمارے ظاہری باطنی گناہ جنہیں تو ہم سے زیادہ جانتا ہے
أنْتَ المُقَدِّمُ ، وَأنْتَ المُؤَخِّرُ لا إله إلاَّ أنْتَ
تو ہی آگے بڑھانے والا ہے تو ہی پیچھے ہٹانے والا ہے تیرے سوا کوئی معبود نہیں
اللَّهُمَّ اقْسِمْ لَنَا مِنْ خَشْيَتِكَ مَا يَحُولُ بَيْنَنَا وَبَيْنَ مَعَاصِيكَ
اے اللہ تو ہمیں خوف کا اتنا حصہ دے جس سے تو ہمارے اور نافرمانیوں کے درمیان حائل ہوجائے
وَمِنْ طَاعَتِكَ مَا تُبَلِّغُنَا بِهِ جَنَّتَكَ
اور ہمیں اپنی اطاعت کا اتنا حصہ دے جس سے تو ہمیں اپنی جنت میں پہنچادے
وَمِنَ اليَقِينِ مَا تُهَوِّنُ بِهِ عَلَيْنَا مُصِيبَاتِ الدُّنْيَا
اور اتنا یقین دے جس سے دنیا کی مصیبت ہلکی لگے
وَمَتِّعْنَا بِأَسْمَاعِنَا وَأَبْصَارِنَا وَقُوَّتِنَا مَا أَحْيَيْتَنَا
اور ہمیں فائدہ پہنچا اے اللہ ہمارے کانوں سےاور ہماری آنکھوں سے اور ہماری قوت سے جب تک تو ہمیں زندہ رکھے
وَاجْعَلْهُ الوَارِثَ مِنَّا ، وَاجْعَلْ ثَأْرَنَا عَلَى مَنْ ظَلَمَنَا
اور اس فائدے کو ہمارا وارث بنااور ہمارا بدلہ لے اس سے جو ہم پر ظلم کرے
وَانْصُرْنَا عَلَى مَنْ عَادَانَا
اور ہماری مدد فرما ان سے جو ہم سے دشمنی رکھے
وَلاَ تَجْعَلْ مُصِيبَتَنَا فِي دِينِنَا ، وَلاَ تَجْعَلِ الدُّنْيَا أَكْبَرَ هَمِّنَا
اور نہ پیدا فرما ہمارے لئے مصیبت دین میں ۔ اور دنیا کو ہمارے لئے سب سے بڑی فکر نہ بنا
وَلاَ مَبْلَغَ عِلْمِنَا ، وَلاَ تُسَلِّطْ عَلَيْنَا بِذُنُوبِنَا مَن لّا یَخَافُكَ وَلاَ يَرْحَمُنَا
اور ہمارا علم محدود نہ کر اور مسلط نہ کر ہم پر حکمران جو نہ ڈریں تجھ سے اور ہم پر رحم نہ کریں ۔
اَللّٰهُمَّ اِناَّ نَس٘اَلُكَ رِضَاكَ وَالْجَنَّةَ
اے اللہ ہم تجھ سے تیری رضا اور جنت کا سوال کرتے ہیں
وَنَعُوْذُبِكَ مِنْ سَخَطِكَ وَالنَّارِ
اور پناہ مانگتے ہیں تیری ناراضگی اور آگ سے
اَللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْجَنَّةَ وَمَا قَرَّبَ إِلَيْهَا مِنْ قَوْلٍ أَوْ عَمَلٍ
اے اللہ ہم تجھ سے جنت اور ہر اس قول وعمل کا سوال کرتے ہیں جو اس کے قریب کر دے
وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ النَّارِ وَمَا قَرَّبَ إِلَيْهَا مِنْ قَوْلٍ أَوْ عَمَلٍ
اور تیری پناہ چاہتے ہیں آگ سے اور ہر اس قول وعمل سے جو اس کے قرب کر دے
اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنَ الخَيْرِ كُلِّهُ ؛ عَاجِلِهِ وَآجِلِهِ ، مَا عَلِمْتُ مِنْهُ وَمَا لَمْ أَعْلَمْ
اے اللہ ہم تجھ سے ہر قسم کی بھلائی کا سوال کرتے ہیں موجودہ دنیا میں اور آنے وال آخرت میں خواہ ہم جانتے ہیں یا نہیں جانتے
وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ الشَّرِّ كُلِّهُ عَاجِلِهِ وَآجِلِهِ ، مَا عَلِمْتُ مِنْهُ وَمَا لَمْ أَعْلَمْ
اور تیری پناہ چاہتے ہیں ہر قسم کے شر سے موجودہ یا آنے والے ، خواہ ہم جانتے ہیں یا نہیں جانتے
اَلّلھُمَّ فَرِّجْ ھَمَّ الْمَھْمُوْمِیْن وَنَفِّسْ کَرْبَ الْمَکْرُوْبِیْن وَاقْضِ الدَّیْنَ عَنِ الْمَدِیْنِیْن وَاشْفِ مَرْضَانَاوَمَرْضَی الْمُسْلِمِیْن
اے اللہ تو غمذدہ لوگوں کے غم دور فرما دے اور پریشان حال لوگوں کی پریشانیوں کو دور فرما دے اور قرض داروں کے قرض کوادا فرما دے ، اور ہمارے تمام مسلمانوں کے بیماروں کو شفا عطا فرما دے
اللَّهُمَّ لاَ تَدَعْ لَنَا فِی مَقَامِنَا ھَذَا ذَنْباً إِلاَّ غَفَرْتَهُ
اے اللہ تو اسی جگہ پر ہمارے تمام گناہ معاف فرما دے
وَلاَ هَمّاً إِلاَّ فَرَّجْتَهُ، وَلاَ كَرْباً إِلاَّ نَفَّسْتَهُ
ہر غم دور فرما دے ہر پریشانی کا ازالہ فرمادے
وَلاَ مَيْتاً إِلاَّ رَحِمْتَهُ، وَلاَ مَرِيضاً إِلاَّ شَفَيْتَهُ
ہر میت پر رحم فرما دے اور ہر مریض کو شفا عطا فرما دے
وَلاَ دَيْناً إِلاَّ قَضَيْتَهُ ،وَلاَ غَائِباً إِلاَّ حَفِظْتَهُ
ہر قرض کو ادا فرما دے اور غیر حاضرکی حفاظت فرما
وَلاَ مُجَاهِداً فِي سَبِيلِكَ إِلاَّ نَصَرْتَهُ ، وَلاَ عَدُوّاً إِلاَّ أَهْلَكْتَهُ
اپنی راہ میں جہاد کرنے والے کی نصرت عطا فرما ، ہر دشمن کو تباہ فرما
ولاَ ضَالاًّ إِلاَّ هَدَيْتَهُ ،وَلاَ مَظْلُوماً إِلاَّ أَيَّدْتَهُ
ہر گمراہ کو ھدایت عطا فرما ،مظلوم کی حمایت فرما
وَلاَ عَدُوّاً إِلاَّ خَذَلْتَهُ ،وَلاَ عَسِيراً إِلاَّ يَسَّرْتَهُ
ہر دشمن کر زلیل کر دے ،ہر مشکل کو آسان بنا دے
وَلاَ وَلَداً إِلاَّ أَصْلَحْتَهُ ،وَلاَ عَيْباً إِلاَّ سَتَرْتَهُ
ہر اولاد کو نیک بنا دے اور ہر عیب کی پردہ پوشی فرما دے
وَلاَ حَاجَةً مِنْ حَوَائِجِ الدُّنْيا وَالآخِرَةِ هِيَ لَكَ رِضاً وَلَنا فِيها صَلاَحٌ
دنیا و آخرت کی تمام ایسی ضروریات کو پورا کرنے میں ہماری مدد فرما جس میں تیری رضا اور ہمارے حق میں درستگی ہو
إِلاَّ أَعَنْتَنا عَلَى قَضَائِهَا وَيَسَّرْتَهَا لَنا، بِرَحْمَتِكَ يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ
پھر اسے آسان فرما دے اپنی رحمت سے , اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے
اللَّهُمَّ اكْفِنِا بِحَلَالِكَ عَنْ حَرَامِكَ، وَأَغْنِنِا بِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ
اےاللہ! تو ہمیں اپنی حلال کردہ چیز کے ذریعے اپنی حرام کردہ چیز سے کافی ہوجا اور ہمیں اپنے فضل کے ذریعے اپنے علاوہ سب سے بےنیاز کردے۔
اللَّهُمَّ اجْعَلْنا أَوْسَعَ رِزْقِكَ عَلَيَّ عِنْدَ كِبَرِ سِنِّي، وَانْقِطَاعِ عُمُرِي
اے اللہ! جب ھم بوڑھے ہوجائیں اور ہماری عمر ختم ہونے لگے تو اپنا رزق ہم پر وسیع کردے۔
اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِنا ذَنْبِي، وَوَسِّعْ لِي فِي دَارِي، وَبَارِكْ لِي فِي رِزقِْي
اے اللہ! ہمارے گناہ معاف کردے، گھر میں وسعت پیدا کردے اور رزق میں برکت دے۔
اللَّهُمَّ تَقَبَّلْ مِنَّا صَالِحَ الأَعْمَالِ وَاجْعَلهَا خَالِصةً لِوَجْهِكَ الكَرِيمِ
اے اللہ ہمارے اعمال صالح کو قبول فرما اور اپنے چہرے کی طرح خالص کردے
اَللَّهُمَّ إِنَّا نَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِ مَا سَأَلَكَ مِنْهُ نَبِيُّكَ مُحَمَّدٌ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا اسْتَعَاذَ مِنْهُ نَبِيُّكَ مُحَمَّدٌ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَنْتَ المُسْتَعَانُ
اے اللہ ہم تجھ سے ہر اس خیر کا سوال کرتے ہیں جس کا رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے سوال کیا اور ہر اس چیز سے پناہ مانگتے ہیں جس سے تیرے نبی محمد صلی اللہ علیہ و سلم نے پناہ مانگی ، تو ہی مدد گار ہے
اللَّهُمَّ إِنِّا أَسْأَلُك مِنْ خَيْر مَا سَأَلَك مِنْهُ عِبَادك الصَّالِحُونَ وَأَعُوذ بِك مِنْ شَرّ مَا اِسْتَعَاذَك مِنْهُ عِبَادُك الصَّالِحُونَ
یا اللہ ! ہم تجھ سے ہر اس بھلائی کے طالب ہیں جو تیرے نیک بندوں نے طلب کی ہے، اور تیری پناہ چاہتے ہیں ہر اس برائی سے جس سے تیرے نیک بندوں نے پناہ چاہی
اَللّٰھُمَّ اِنَّکَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّا
اے اللہ! تو معاف کرنے والا ہے اور تو معافی کو پسند کرتا ہے پس ہمیں کو معاف فرمادے۔
اللَّهمَّ ربَّ السَّمواتِ السَّبعِ وربَّ العرشِ العظيمِ ربَّنا وربَّ كلِّ شيءٍ
Last edited: