اس جمہوری حکومت میں جو ہورہا ہے ایسا مارشل لاء میں بھی نہیں ہوا،حافظ نعیم

hafizhzi1h1n2.jpg


امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جو اس نام نہاد جمہوری دور میں ہورہا ہے وہ کبھی مارشل لاء کے دور میں نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے لاہور کے علاقے منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی حالت تشویشناک ہے، حکومت کی جانب سے امن و امان کو قائم کرنے کیلئے کیے جانے والے اقدامات جمہوری اعتبار سے شرمناک ہیں، حکومت پی ٹی آئی کارکنان کو احتجاج کے دوران قانونی حق ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اب اسلام آباد کے بعد لاہور کو بھی بند کیا جارہا ہے، اس سب سے حکومت کی بوکھلاہٹ واضح طور پر سامنے آرہی ہے، حکومت نے تو دفعہ 245 بھی نافذ کردی ہے، حکومت فوج اور عوام کو آمنے سامنے لانا چاہتی ہے اور اپنا فائدہ سوچ رہی ہے۔

جماعت اسلامی نے امیر نے کہا کہ اس وقت جو اس نام نہاد جمہوری حکومت میں ہورہا ہے ایسا کبھی مارشل لاء میں بھی نہیں دیکھا، پورا پنجاب پریشان ہے، موٹروے، جی ٹی روڈ بند ہے اور عوام اذیت کا شکار ہے، کوئی سوچ سکتا ہے کہ بیماروں کا کیا حال ہوگا؟

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا حکومت فوری طور پر صورتحال کو نارمل کرے اور جو پارٹی بھی جلسہ کرنا چاہتی ہے اس کو اجازت دے۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

مولوی صاب آپ خاموشی سے منصورہ میں تشریف رکھیں . قوم کو آپکے وعظ، خطبوں اور فتوؤں کی ضرورت نہیں ہے