اسکول و اسپتال خیرات سے، ملک ٹیکس سے چلتے ہیں: وزیر خزانہ

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ خیرات سے اسکول اور اسپتال چل سکتے ہیں، ملک ٹیکس سے چلتے ہیں۔

کمالیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکس چھوٹ کو بتدریج کم کرنا ہے، ٹیکس نیٹ کو بڑھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ باقی سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں لا رہے ہیں، ریٹیلر پر جولائی سے ٹیکس عائد ہو جائے گا، قوانین موجود ہیں لیکن اتھارٹی صحیح طرح سے ٹیکس جمع نہیں کر رہیں۔

وزیرِ خزانہ کا کہنا ہے کہ ٹیکس ڈیجیٹیلائزیشن سے کرپشن کم ہوگی، جی ڈی پی کا انحصار ٹیکس پر ہے، ٹیکس سے ہی سارا نظام چلتا ہے، ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ بات ہوتی ہے کہ آپ اپنے خرچے کم کیوں نہیں کرتے، یہ بات درست ہے، حکومتی اخراجات میں دو چیزیں ہیں جنہیں دیکھنا ہے، پہلی بات جو سبجیکٹ ختم ہو چکے ہیں وفاقی حکومت کو وہ وزارتیں ختم کرنا چاہئیں۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومتی اخراجات پر غور کر رہے ہیں، وہ کم کریں گے، ڈیڑھ ماہ میں آپ کو اقدامات کا علم ہو گا، کراچی ایئر پورٹ کی آؤٹ سورسنگ جولائی میں ہو جائے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ لاہور کے ایئر پورٹ بھی پرائیویٹ سیکٹر کو دے دیں، اگر ملک کو آگے جانا ہے تو سب کچھ پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ملک کو ریلیف چاہیے تو خسارے اور حکومتی بوجھ کو کم کرنا ہوگا، زراعت اور آئی ٹی کا آئی ایم ایف یا کسی اور چیز سے کوئی تعلق نہیں ہے، زراعت اور آئی ٹی کے شبعے میں ترقی سے ملکی معیشت بہتر ہو گی۔

محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بلا سود کسانوں کے لیے قرضوں کی فراہمی سے زراعت میں انقلاب برپا ہوگا، اس بار چین سے پیسے نہیں ٹیکنالوجی مانگنے گئے تھے۔

وزیرِ خزانہ نے کہا کہ حکومت کو نوکری دینے کی ضرورت نہیں، بچے گھروں میں بیٹھ کر کمال کام کر رہے ہیں، آئی ٹی کا شعبہ 3.5 بلین ڈالر پیسے کما کر دے رہا ہے، کھاد اور بیجوں پر چُھوٹ برقرار رکھی ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ زراعت کی ترقی کے لیے نئے منصوبے لا رہے ہیں، زراعت اور آئی ٹی کے شعبے میں ترقی سے ملکی معیشت بہتر ہوگی، پی آئی اے 10 سال پہلے پرائیویٹائز ہوجاتا تو اتنا نقصان نہ ہوتا، ہر سیکٹر میں چوری اور کرپشن کو روکنا ہوگا۔

ان کا یہ بھی کنہا ہے کہ ڈسکوز کو تبدیل کرنے جا رہے ہیں، پرائیوٹ سیکٹر کو لا رہے ہیں، پرائیوٹ لوگ ڈسکوز کے چیئرمین ہوں گے۔
https://twitter.com/x/status/1804165369659003359
 
Last edited by a moderator:

snowballpk

MPA (400+ posts)
Mulk tax se chalte hain.. true
Per yahan tu ashrafia's ki properties tax se banti hain 🤔
Jab tak awam ko yaqeen nhi hoga ke un ka tax unhi pe lag raha hai.. kon khushi se tax de ga ?
Form 47 ki jaali gov ko tax dene se behtar hai.. khairaat hi ker do 😒
 

ek hindustani

Chief Minister (5k+ posts)

اسکول و اسپتال خیرات سے،​

....kiun bhei !
Hasptaal aur iskool khairaat say kiun? Abay Haraam k pilley !
ye bhi tax say hi chaltey hain, jisay urf e aam mein Sarkaari Iskool aur sarkaari hasptaal kehtey hain.
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
ٹھیک ہے ملک ٹیکسوں پر چلتے ہیں لیکن ساتھ شرط یہ بھی ہے کہ ٹیکس حصہ بقدر جثہ دینا ہوتا ہے . یہ نہیں ہوتا کہ سارا ٹیکس غریب، سفید پوش عوام اور نوکری پیشہ لوگ دیں اور ہر طرح کے ملکی وسائل پر قابض بدمعاشیہ ٹیکس دینا تو درکنار ہر آسائش ملکی خزانے سے فری حاصل کریں
ایسے ناز نخروں سے ملک کبھی نہیں چلتے
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
Charities can not run every school and hospital.It is the responsibility of the government to provide basic needs like health,education,jobs and housing.In Western Europe money from tax payer is used to run schools and hospitals.
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
اور فوجی جرنیل وزرا اسمبلی ممبران گورنر اور صدر اس ٹیکس وصولی سے بعد اس وصولی میں لوٹ مار پر چلتے ہیں
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
ان سے نا سکول ہسپتال چلے نا ہی یہ لوگ ملک چلا سکے۔​
 

Aliimran1

Prime Minister (20k+ posts)

Ghaleez Ghuddar Buzdil Corrupt Fouj nay Achay bhalay Mulk ka sataya naas kar dia hai —— Allah Pakistan ko in kay SHAR sey Nijat dey —- Ameen​

 

Wake up Pak

President (40k+ posts)
What a pathetic statement from an imported finance minister. The government collects taxes and invests in health care, schools, infrastructure, etc. to provide the necessities to the public.
When asked about government expenditures, the moron said that we are "considering" reducing government expenditures.
 

ts_rana

Minister (2k+ posts)
جب سکول اور ہسپتال خیرات سے چلا لئے تو پھر ٹیکس کا کرنا کیا ہے؟ بنیادی ضرورتوں میں یہ دو اہم ترین ہیں۔ باقی بھی لوگ خود ہی کرلیں گے بلکہ میرے خیال میں ان سے بہتر کرلیں گے۔
 

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
Government has no Business running businesses. I remember back in 2015, when PIA was about to be privatized, he PPP and PTI leadership incited PIA employees to go on strike and stop that privatization. We are back to square one after losing millions of dollars and 10 years.
He is doing it right. Get out of money losing adventures. Create suitable environment for private sector and they will create jobs and prosperity in the country.