اسٹیبلشمنٹ کو نیوٹرل رہنے والی جگہوں پر نیوٹرل ہی رہنا چاہئے:فواد چوہدری

fawad-ch-on-sehbaz-and-nt.jpg


سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کو جہاں نیوٹرل نہیں رہنا چاہیے وہاں نہیں رہنا چاہیے،لانگ مارچ کے دوران ہمیں ایسے روکا گیا جیسے ہم سب بم باندھ کر جا رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک سیاق وسباق کے اوپر بات کر رہے ہیں، پاکستان میں بڑے لوگ ہیں جن کا ہر طرف احترام ہے، ان کو کمیٹی میں شامل کرنا چاہے، امید ہے سپریم کورٹ اس تجاویز پر غور کرے گی۔

جہلم میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ لانگ مارچ کے دوران رانا ثنا اللہ نے شیخ رشید اور میری گرفتاری کیلئے خصوصی احکامات جاری کیے ہوئے تھے، وزیر داخلہ کی طرف سے سیکٹروں پولیس اہکار ہماری گرفتاری کیلئے لگائے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری افسران کو کہتے ہیں کہ وہ اپنی حد میں رہ کر سرکاری ڈیوٹی کریں،ڈی سی اور ڈی پی او کو کہتا ہوں کہ وہ حمزہ کے چمچے نہ بن جائیں یہ حکومت دو تین ماہ کی مہمان ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ لانگ مارچ اور پرامن احتجاج ہمارا اپنی حق ہے،لانگ مارچ کے دوران ہمیں ایسے روکا گیا جیسے ہم سب بم باندھ کر جا رہے تھے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے ترقیاتی منصوبوں کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے، جاری منصوبوں کے فنڈ کہیں اور ٹرانسفر کیے گے تو بھر پور احتجاج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے پورے پاکستان کی تباہی کی ہے ہمارے جاری منصوبے روک کر تحصیل پنڈدادن خان کو تباہ کرنا چاہتی ہے، دو تین ماہ بعد عام الیکشن میں جا رہے ہیں عوام فیصلہ کریں گے کہ کس نے حکومت بنانی ہے۔

 

Lubnakhan

Minister (2k+ posts)
Sooner or later we will reach the conclusion that establishment is not neutral! It’s actually helping Sharifs and zerdari!!