اسٹاک مارکیٹ میں مندی سے سرمایہ کار پریشان، ایک د ن میں اربوں کا نقصان

2psxxxmandndnnddni.jpg

اسٹاک منڈی میں بدترین مندی کے باعث سرمایہ کار شدید پریشان ہوگئے ہیں، ایک دن میں اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوگیا ہے۔

آج کاروبار کا آغاز ہی مندی سے ہوا اور مندی کے یہ بادل کاروبار کے اختتام تک چھائے رہے، کاروبار کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ہنڈرڈ انڈیکس میں 680 اعشاریہ صفر 8 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

Capture.jpg


ہنڈرڈ انڈیکس کاروبار کے اختتام تک شدید مندی کے بعد40ہزار621اعشاریہ21 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، کاروبار میں مجموعی طور پر 1اعشاریہ 65 فیصد کی تنزلی ریکارڈ کی گئی، سرمایہ کاروں کو تقریبا 80 ارب روپےکا نقصان ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران 9 کروڑ، 32 لاکھ، 9ہزار138 حصص کے سودےہوئے۔
 

mughals

Chief Minister (5k+ posts)
last week of june, they are closing all imports. that means, either you die or civil war
 

Back
Top