"اسمبلیاں ٹٹن دا معاملہ اللہ تے سٹ دیو"پرویز الہیٰ کا رانا ثناکو دلچسپ جواب

15ranasanapelahi.jpg

وزیراعلی چوہدری پرویز الہیٰ نےوفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے ساتھ زبردست مکالمہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلیاں ٹوٹنے کا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے درمیان یہ دلچسپ مکالمہ آرمی چیف کی تعیناتی کی تقریب کے دوران اس وقت سننے کو ملا جب دونوں رہنما آمنے سامنے آئے۔

وفاقی وزیر داخلہ راناثناء اللہ نے چوہدری پرویز الہیٰ سے ملتے ہوئے کہا کہ"چوہدری صاحب آپ کے ہاں رواداری ختم ہوگئی ہے"۔


چوہدری پرویز الہیٰ نے سیاسی مخالف رانا ثناء اللہ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ"نہیں رانا صاحب رواداری موجود ہے، ختم نہیں ہورہی"۔

جس پر رانا ثناء اللہ نے ایک اور سوال کیا "چوہدری صاحب اسمبلیوں کا کیا کررہےہیں؟"

چوہدری پرویز الہیٰ نے جواب دیتے ہوئے پنجابی زبان کا استعمال کیا اور کہا کہ " اسمبلیاں ٹٹن دا معاملہ اللہ تے سٹ دیو"، (اسمبلیاں ٹوٹنے کا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیں)۔

خیال رہے کہ راولپنڈی کے آرمی ہاکی اسٹیڈیم میں آرمی کی کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف اور جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں ، سفارتکاروں اور فوجی افسران کےدوستوں اور کورس میٹس نے شرکت کی، تقریب میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی کی کمان کی چھڑی جنرل عاصم منیر کو سونپی اور سیلوٹ مارا، اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنرل عاصم منیر کو گلے بھی لگایا۔