اسلحہ کے زور پر خود کو باپ کہلوانے کیلئے تشدد کرنے والا ملزم گرفتار

screenshot_1739727673323.png

لاہور کے علاقے شاہدرہ میں اسلحہ کے زور پر شہری پر تشدد کرکے خود کو 'باپ' کہلوانے والے جرائم کے ریکارڈ یافتہ ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق، شاہدرہ کے علاقے میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک شخص شہری پر تشدد کرتے ہوئے اسے ہراساں کرنے کے لیے اسلحہ دکھا رہا تھا۔ اس ویڈیو کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لیا اور چند گھنٹوں میں ہی شاہدرہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ایس پی سٹی کیپٹن (ر) قاضی علی رضا نے بتایا کہ ملزم ذیشان عرف گپو اقدام قتل، ڈکیتی، اور دہشت گردی جیسی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ ملزم علاقے میں بدمعاشی کلچر کو فروغ دینا اور معصوم شہریوں پر رعب و دبدبہ ظاہر کرنا چاہتا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ایس پی سٹی نے بروقت کارروائی پر اے ایس پی شاہدرہ اور ایس ایچ او شاہدرہ سمیت پوری ٹیم کو شاباش دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور علاقے میں بدمعاشی اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)


اے کوئی نویں سئینس اے؟؟؟
اسلحے کے زور پر باپ کہلوانا...... پہلے کبھی سنا نہیں
 

Back
Top