اسلام کا قانونِ شہادت اور قطری خط

اللہ کا بندہ

MPA (400+ posts)
اگر ہم ایک لمحے کے لئے نواز شریف کی منطق تسلیم کر لیں کہ دبئی اور قطر میں قرض کا حصول اور سرمایہ کاری بینک کے ذریعے نہیں ہوئی تھی بلکہ معاملہ باہمی افہام و تفہیم سے ہوا تھا تو بھی لین دین کے لئے قرآن کی واضح ھدایات اور قانونِ ٔ بقرہ کی آیت نمبر ۲۸۲ میں بیان ہوئی ہیں۔


۔(ترجمہ) اے ایمان والو، جب تم کسی معین مدت کے لیے ادھار کا لین دین کرو تو اس کو لکھ لیا کرو اور اس کو لکھے تمہارے مابین کوئی لکھنے والا انصاف کے ساتھ۔ اور جسے لکھنا آتا ہو وہ لکھنے سے انکار نہ کرے بلکہ جس طرح اللہ نے اس کو سکھایا اس طرح وہ دوسروں کے لیے لکھنے کے کام آئے اور یہ دستاویز لکھوائے وہ جس پر حق عاید ہوتا ہے۔ اور وہ اللہ سے، جو اس کا رب ہے، ڈرے اورا س میں کوئی کمی نہ کرے۔ اور اگر وہ، جس پر حق عاید ہوتا ہے، نادان یا ضعیف ہو یا لکھوا نہ سکتا ہو تو جو اس کا ولی ہو وہ انصاف کے ساتھ لکھوا دے۔ اور اس پر اپنے لوگوں میں سے دو مردوں کو گواہ ٹھہرا لو، اگر دو مرد نہ ہوں تو ایک مرد اور دو عورتیں سہی۔ یہ گواہ تمہارے پسندیدہ لوگوں میں سے ہوں۔ دو عورتیں اس لیے کہ ایک بھول جائے گی تو دوسری یاد دلا دے گی۔ اور گواہ جب بلائے جائیں تو آنے سے انکار نہ کریں۔ اور قرض چھوٹا ہو یا بڑا، اس کی مدت تک کے لیے اس کو لکھنے میں تساہل نہ برتو۔ یہ ہدایات اللہ کے نزدیک زیادہ قرین عدل، گواہی کو زیادہ ٹھیک رکھنے والی اور اس امر کے زیادہ قرین قیاس ہیں کہ تم شبہات میں نہ پڑو۔ ہاں اگر معاملہ دست بدست لین دین اور دست گرداں نوعیت کا ہو تب اس کے نہ لکھنے میں کوئی حرج نہیں۔ اور تم کوئی معاملہ خرید و فروخت کا کرو تو اس صورت میں بھی گواہ بنا لیا کرو۔ اور کاتب یا گواہ کو کسی طرح کا نقصان نہ پہنچایا جائے اور اگر تم ایسا کرو گے تو یہ تمہاری بڑی پائدار نافرمانی ہو گی۔ اور اللہ سے ڈرتے رہو۔ اللہ تمہیں تعلیم دے رہا ہے۔ اور اللہ ہر چیز کو جانتا ہے۔


اس آیت سے یہ واضح ہے کہ
لین دین کے معاملات میں دستاویز لکھنا ضروری ہے۔
دستاویز پر دو عادل گواہوں کے دستخط ہونا بھی ضروری ہیں ورنہ وہ دستاویز کوئی قانونی اہمیت نہیں رکھتی
دستاویز لین دین کرنے والوں کے درمیان گواہوں کی موجودگی میں لکھی جائے گی۔

ان ہدایات سے یہ ظاہر ہے کہ اگر ایک شخص اس لین دین کے ایک مدت گذرنے کے بعد سن سنائی باتوں پر یہ دستاویز لکھے کہ ماضی میں ایسا لین دین ہوا تھا تو اس کی اہمیت دو کوڑی کی بھی نہیں، کیونکہ قرآن دستاویز کے ساتھ دو موقعے کے گواہ ضروری قرار دیتا ہے۔
میرا سوال یہ ہے کہ کیا ہماری عدالت قطری خط کو اسلام کے قانونِ شہادت پر پورا نہ اترنے کی بنیاد پر رد نہیں کر سکتی؟
 
Last edited:

mhafeez

Chief Minister (5k+ posts)
مجھے امید ہے اس کیس میں معاہدے اور شہادتوں کا فیصلہ عدالت اسلامی قانون شہادت کو مد نظر رکھ کر کرے گی
 

zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)
Qatar sy koi b document aa sakta hy jaisa court chahyee..

Waisa bnwa kr la dain gy nooray akhir LNG deal ka muamla hy

Pr court ko aisa fake letter qabool nhn krna chahye tha...

Judges r under pressure clearly
 

mubarik Shah

Chief Minister (5k+ posts)
Humari kaumi assembly meh aiey din aisay kawaneen baney jatay hain jis say is mulk ka nizaam Islami kwaneen say dur say dur tar jata jaey.....

Ein kawaneen say barray chooron ko tahafuz milta hai aur ghareeboon ki haq talfi....

For example..... Yeh mulk Islam kay naam par Musalmano kay huqook kay liey banaya gaya tha....
agar app is baat say agree kartay hain tau phir batain...

Is mulk meh SOOD (interest) ka nizam khatum ho gaya?
Kia sharab nooshi ghulay aam nahee hotee?
Rishwat kay baghair koi kaam Pakistan meh ho sakta hai?
chotay choor(100 rupay ka) aur barray choor(100 Billion rupay ka) ki saza meh fark hai?
kia ghareeb ka bacha aur ameer ka bacha aik hee school jatay hain?
 

mubarik Shah

Chief Minister (5k+ posts)
Faisla adalat krey gi to pata chal jae ga ham jo bi kahey hamari sunni to kisi ne nae

Kasoor hum hee logon ka hay...
jao appnay drawing rooms meh TV ka samnay baitay howay hain aur sumajtain hain kay tabdeeli koi koh e kaff ka jin laey ga is mulk meh....
 

shami11

Minister (2k+ posts)
پنامامہ لیکس کی مختصر کہانی کچھ یوں ہے کہ
تحریک انصاف کے نزدیک وزیراعظم کے بچے "اربوں" کے فلیٹس میں رہتے ہیں
اور
ن لیگ کا موقف یہ ہے کہ وزیراعظم کے بچے "عربوں" کے فلیٹس میں رہتے ہیں.
 

Back
Top