اسلام میں حاکم وقت کو بھی استثنیٰ نہیں

WatanDost

Chief Minister (5k+ posts)
asif+zardari+funny+-+2012.jpg



اسلام میں حاکم وقت کو بھی استثنیٰ نہیں

Samiullah.jpg


ہونی ہو کر رہتی ہے۔جو پیشانی میں ہے، اسے پیش آنا ہے۔جوکاتب تقدیر نے لکھا ہے اسے پورا ہونا ہے۔خیر یاشر۔برا یا بھلا۔جو کچھ بھی آنے والے ایک پل کے پردے میں چھپا ہے۔پل گزرتے ہی سامنے آجانا ہے۔اگلے پل کے پیچھے کیا چھپا ہے،کیا سامنے آئے گا ۔پچھلے پل کا تسلسل یا اس کے بالکل برعکس ۔کون جانے،کس کو معلوم؟

انسان کے بس میں کب کچھ ہے۔جو کچھ ہے سلطان کے بس میں ہے۔جو رحمان و رحیم بھی ہے ،قہار و جبار بھی۔ لیکن کیا واقعی ایسا ہے۔ کیا کوئی کاٹھی نہیں،جو وقت کے بے لگام گھوڑے پر ڈالی جاسکے۔ کوئی لگام نہیں جو اس گھوڑے کا منہ موڑ دے۔کیا کوئی چابک نہیں جو اس اڑیل کو صحیح سمت میں رواں رکھ سکے۔کیا کوئی رکاب نہیں جو سوار کو سواری کی پیٹھ سے چپکا سکے۔اسے اوندھے منہ گرنے سے بچا سکے۔

نہیں ایسا نہیں ہے۔رب رحمان نے انسان کو سمجھایا کہ ہونی ہو کر رہتی ہے۔جو پیشانی میں ہے اسے پیش آنا ہے۔ کاتب تقدیر نے لکھا ہے اسے پورا ہونا ہے۔لیکن ہونی کیا ہے۔پیش کیا آنا ہے۔کاتب تقدیر نے کیا لکھا ہے۔سوائے اس کے کہ ”بما کسبت ایدیھم“۔جو کچھ تم نے اپنے ہاتھوں سے کمایا ہے۔اس نے راستے دکھائے ہیں۔”ھدینہ النجدین“۔بھلائی اور برائی کے راستے۔اس نے تو سمجھایا ہے ۔”فالھمھا فجورھا وتقواھا“۔ہم نے الہام کیا ہے،برائی کا بھی،بھلائی کا بھی۔اس نے تو بار بار یاد دلایا ہے۔ ”قد افلح من زکھا وقد خاب من دسھا“اس نے تو وعدہ کیا ہے۔”لا یضیع عمل عامل منکم“(وہ کسی عمل کرنے والے کا عمل ضائع نہیں کرتا)۔اور پھر اس نے کہا ہے تول لیا جائے گا تمہارا ہر عمل اچھا یا برا،چھوٹایا بڑا۔ اور فیصلہ کردیا جائے گا تمہارے فلاح یا خسارے کا۔اس نے انسان کو متنبہ کیا ہے۔”وقت کی قسم تمام انسان خسارے میں ہیں۔“‘اور یہ بھی بتایا ہے کہ اس خسارے سے کیسے بچا جائے۔اس نے وقت کا منہ زور گھوڑا ہی تخلیق نہیں کیا۔اس نے کاٹھی بھی دی ہے،لگام بھی۔چابک بھی دی ہے،رکاب بھی۔ایمان کی کاٹھی۔عمل صالح کی لگام۔تواصی حق کی چابک اور تواصی صبر کی رکاب۔تاریخ سے پوچھ کر دیکھئے۔کون ہے جس نے وقت کے بے لگام گھوڑے کو قابو کرنے کے لیے ان اجزاء کو استعمال کیا ہو،اور ناکام رہا ہو۔کون ہے جس نے ان اجزاء سے دامن چھڑایا ہو اور کامیاب ہوا ہو۔


حضرت عمر:razi: نے عدلیہ کو انتظامیہ سے الگ کر کے ایسی روایت قائم کی جس کی بعد کے ادوار میں بھی عدالت کی آزادی برقرار رہی اور بادشاہوں، گورنروں اور دوسرے حکمرانوں کو عدالت کے سامنے عام شہریوں کی طرح پیش ہونا پڑا۔ یہاں ہم اسلام کے ابتدائی دور سے صرف ایک مثال پیش کریں گے۔

کوفہ میں عدالت کا اجلاس ہو رہا تھا اور قاضی شریک بن عبداللہ مقامات کی سماعت فرما رہے تھے ۔ ایک بڑھیا قاضی کے سامنے پیش ہوئی اور اس نے بھرائی ہوئی آواز میں بتایا کہ دریائے فرات کے کنارے میرا کھجوروں کاباغ تھا جو مجھے ورثے میں ملا تھا۔ میں نے اپنے حصے کو اپنے بھائیوں کے باغ سے علیحدہ کرنے کے لئے دیوار بنالی۔ کچھ عرصہ بعد گورنر موسیٰ نے میرے بھائیوں کے حصے کا باغ خرید لیا اور میرے حصے پر حریفانہ نظریں گاڑ دیں۔ چنانچہ اس نے مجھے برملا باغ فروخت کرنے کا کہہ دیا۔لیکن میں نے اس کو فروخت کرنے سے انکار کردیا۔ایک دن گورنر موسیٰ چند نوجوانوں کو ساتھ لے کر آیا اور اس نے دیوار کو گرانے کا حکم دیا جو میں نے تعمیر کی تھی۔بزرگ خاتون نے کہا کہ ” اے قاضی! میں اب تیرے پاس اپنا حق لینے آئی ہوں اور یہ اعلان عدالت کے کٹہرے میں کھڑے ہو کر کرتی ہوں کہ اپنا باغ گورنر موسیٰ کے ہاتھ ہرگز ہر گزفروخت نہیں کروں گی۔“

قاضی شریک نے ایک سمن پر مہر لگا کر عدالت کے غلام کو دی اور کہا کہ گورنر موسیٰ کو اپنے ساتھ لے کر آؤ۔ غلام جب یہ سمن لے کر گورنر کے پاس حاضر ہوا اور اسے اپنے ساتھ چلنے کوکہا تو وہ یہ فقرہ سن کر لال پیلا ہوگیا اور غصے کی وجہ سے اس کی آنکھوں سے چنگاریاں جھڑنے لگیں۔اس نے اسی وقت اپنے باڈی گارڈ افسر کو قاضی کے پاس بھیجا اور یہ پیغام دیا کہ ایک معمولی عورت کے جھوٹے دعوے کو تسلیم کر کے تم مجھے عدالت بلا رہے ہو۔ تمہیں میرے منصب کا کچھ تو لحاظ ہونا چاہئے۔قاضی نے گورنرکے باڈی گارڈ افسر کو جیل میں ڈال دیا۔گورنر کو جب پتہ چلا تو وہ سیخ پا ہوگیا اور اس نے اپنے سیکرٹری کو قاضی کے پاس احتجاج اور گارڈ افسر کی رہائی کے لئے بھیجا۔قاضی نے اسے بھی گارڈ افسر کے ساتھ جیل میں بند کردیا۔شام کو گورنر نے اعلیٰ افسران اور قاضی کے دوستوں کی ایک ٹیم کو قاضی کے پاس روانہ کیا اوریہ پیغام بھیجا کہ قاضی نے گورنر کی توہین کی ہے ۔یہ معززین شریک قاضی کے پاس پہنچے اور گورنر کا پیغام پہنچایا توقاضی نے گورنرکے پیغام کو ٹھکرادیا اور معززین سے مخاطب ہوکرکہا کہ تم مجھے ایسی بات کہنے آئے ہو جس کا تمہیں کوئی حق نہیں۔پھر اس نے غلام کو آواز دی اور کہا انصاف کے راستے میں رکاوٹ بننے کی پاداش میں ان لوگوں کو جیل میں ڈال دو۔

گورنر موسیٰ کو جب قاضی شریک کی اس بات کا پتہ چلاتو وہ غصے سے لال بھبو کا ہوگیا۔فوراً اپنا گھڑ سوار دستہ لے کرجیل خانے گیا اور داروغہ جیل سے اُن تمام قیدیوں کو رہا کروا دیا۔ اگلے روز صبح قاضی عدالت لگائے بیٹھا تھا کہ داروغہ جیل حاضر ہوا اور گزشتہ روز کی ساری روئیداد سنائی۔قاضی صاحب نے جونہی یہ سنا تو فوراً کھڑے ہوگئے اور یہ تاریخی الفاظ کہے ”بخدا! ہم نے یہ منصب امیر المومنین سے مانگا نہیں تھا بلکہ انہوں نے خودزبردستی یہ کام ہمارے سپرد اس شرط پر کیا تھا کہ وہ یا اُن کا کوئی اہلکار عدالت کے کام میں مداخلت نہیں کرے گا۔ آج یہ مداخلت ہوئی ہے۔لہٰذا یہ منصب ابھی اور اسی وقت واپس جاکر امیرالمومنین کو لوٹا دوں گا۔

جب گورنر کو معلوم ہوا کہ قاضی شریک امیر المومنین مہدی کے پاس بغداد واپس جارہے ہیں تو اس نے قاضی صاحب کو راستے میں جالیا اور لگا منت سماجت کرنے اور اُن سے کہا کہ آپ اپنے فرائض پہلے کی طرح ادا کرتے رہیں۔قاضی نے کہا کہ جب تک وہ سارے افراد جیل نہ پہنچا دئیے جائیں جو تم نے گزشتہ شب زبردستی جیل سے رہا کروائے تھے اس وقت تک میں واپس نہیں جاؤں گا۔ گورنر نے اسی وقت اُن سب لوگوں کو جیل میں پہنچانے کے احکامات جاری کئے۔ قاضی نے غلام کو حکم دیا کہ گورنر کے گھوڑے کی لگام پکڑو اور انہیں میرے پاس میری عدالت میں حاضر کرو۔ جب دوبارہ عدالت لگی تو قاضی نے گورنر سے پوچھا کہ خاتون نے جودعویٰ دائر کیا ہے اس کے بارے میںآ پ کیا کہتے ہیں۔ گورنر نے جواب دیا۔ یہ بالکل درست کہتی ہے۔قاضی نے حکم دیا کہ آپ نے جو دیوار گرائی ہے ویسی ہی نئی دیوار بنوا دیجئے اورآئندہ اس خاتون کو بالکل تنگ نہ کیجئے۔ بڑھیا یہ فیصلہ سن کر قاضی کو دعائیں دیتی چلی گئی۔


اسلامی تاریخ عدل و انصاف کے اس واقعے میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ منصب کتا بڑا ہی کیوں نہ ہو، وہ عدالت کے سامنے جوابدہ ہے۔ نیز انتظامیہ کو عدالتی معاملات میں مداخلت کا ہر گز کوئی حق نہیں۔نیز انتظامیہ کو عدالتی معاملات میں مداخلت کا ہر گز کوئی حق نہیں۔ عدلیہ کوانتظامیہ سے الگ کرنے کا جو عظیم کارنامہ خلیفہٴ ثانی حضرت عمربن خطاب:razi: نے انجام دیا تھا اسے انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کے موضوع پر لکھی جانے والی کتابوں میں سنہری حروف سے لکھا جاتا ہے اور مغرب میں بھی اُن کے اس عظیم کارنامے کااعتراف کیا جاتا ہے۔

لیکن ہمارا معاملہ عجیب ہے۔ہمارا حال یہ ہے کہ ”تمنا برق کی رکھتا ہوں اور افسوس حاصل کا“۔ سمجھانے والے سمجھاتے رہ جائیں۔راہ دکھانے والے راہ دکھاتے رہ جائیں۔ہم کسی کی کب سنتے ہیں۔ہم کہ عقل کل ٹھہرے،کب کسی کی مانتے ہیں۔ہم اللہ کو مانتے ہیں لیکن نہ اس کے دین کو مانتے ہیں نہ یوم الدین سے ڈرتے ہیں۔

ہم قرآن کی تلاوت کرتے ہیں،لیکن اس سے ہدایت نہیں لیتے۔ہم نبی کریمpbuh سے محبت کرتے ہیں، لیکن ان کی اطاعت نہیں کرتے۔ہم اپنے آپ کو اعتدال پسند،روشن خیال اور جمہوریت کے شیدائی کہتے نہیں تھکتے،لیکن اپنے رویوں میں انتہا پسندی، تاریک خیالی،اور آمریت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔پارلیمنٹ کوسپریم ادارہ کہتے ہوئے اپنی اکثریت کے بل بوتے پر خودکوہرعدالت سے ا ستثنیٰ قراردیتے ہیں۔یادرکھیں یہ ملک اللہ تعالیٰ کے نام پربناہے اورہمارے آئین میں بھی اللہ کوسپریم طاقت ماناگیاہے اوراللہ کے ہاں توکسی کوبھی استثنیٰ حاصل نہیں توآپ کس قانون کے تحت مستثنیٰ ہیں؟
 
Last edited by a moderator:

Qalandari

Banned
Konsay walay Islam ki baat kar raha hai yeh buddha khusat molvi ? :P

Deobandi Islam, Baralvi Islam, Shia Islam, Wahabism, etc etc ?

Kabhi you tube par ja kar dekho koi bhi musalman nahin hai kyun keh har firqay kay molvi nay dosray firqay ko kafir qarar dia hai. To janab yeh bhi batado kay tumhara firqa kia hai ?

Takay maloom ho kay tum khud kia musalmaan bhi ho jo dosron ko Islam sikha rahay ho :)
 

sherkhan314

Minister (2k+ posts)
Konsay walay Islam ki baat kar raha hai yeh buddha khusat molvi ? :P

Deobandi Islam, Baralvi Islam, Shia Islam, Wahabism, etc etc ?

Kabhi you tube par ja kar dekho koi bhi musalman nahin hai kyun keh har firqay kay molvi nay dosray firqay ko kafir qarar dia hai. To janab yeh bhi batado kay tumhara firqa kia hai ?


محمّد pbuh اور خلفہ راشدین والے اسلام کی۔ جِس میں حضرت علی بھی کٹہرے میں کھڑے ہوتے ہیں اور حضرت عمر بھی اپنی غلطیاں تسلیم کرتے نہیں ڈرتے۔ جہاں حاکمِ وقت صرف اللہ سے ڈرتا ہے اور ہر طرح کے کیس کے لیئے تیّار رہتا ہے۔
 

Qalandari

Banned

محمّد pbuh اور خلفہ راشدین والے اسلام کی۔ جِس میں حضرت علی بھی کٹہرے میں کھڑے ہوتے ہیں اور حضرت عمر بھی اپنی غلطیاں تسلیم کرتے نہیں ڈرتے۔ جہاں حاکمِ وقت صرف اللہ سے ڈرتا ہے اور ہر طرح کے کیس کے لیئے تیّار رہتا ہے۔

Bhai sahab modbana guzarish hai kay Hazrat Umar r.a. ki misaal Shia hazraat nahin manein gay aur Hazrat Ali k.a.w. ki misaal Ibadi nahin manein gay.

Yehi to mein nay upar arz kia kay konsa Islam ?

Magar aap ki general knowledge thori kam hai mujh say is muamlay mein shayad :)
 

tariisb

Chief Minister (5k+ posts)


اوائل اسلامی خلافت ، حکمرانی ایک زمہ داری اور جواب دہی کا نام تھا ،
لیکن وقت کے ساتھ ساتھ حکمرانی کو عیاشی ، طاقت میں بدل دیا گیا



آج کل حکمران طاقت کے نشے میں بدمست ہاتھی کی مانند ہیں ،
جنہوں ایمان ، اخلاق ، حقوق اور عوام سب کو روندا ہے ، اور روندتے چلے جا رہے ہیں



ہمارے سامنے خلافت ہو یا مغربی فلاحی جمہوریت ، دونوں صورتوں میں لاحیہ عمل موجود ہے ، جاۓ مفر کوئی نہیں ، حکمرانوں کی بدمستی اور عوام کی فاقہ مستی دونوں کا تسلسل ہماری گمراہی اور شعوری پستی کی دلیل ہے


مثال بھی سامنے ، اور تاریخ بھی موجود ، یزید سے لے کر زرداری تک کا سفر ، سب ہماری شامت اعمال اور ذہنی پستی کی وجہ سے ہے ، ستاروں سے آگے کا سوچنے والے ، جب کمینوں اور لفنگوں کو اقتدار سونپتے ہیں تو ، یہ عذاب نہیں ، ہمارا "انتخاب" ہے ، جو حال ہے جو حالت ہے ، تمام تر ذمہداری ہماری ہے ، رونا نہیں سوچنا پڑے گا
 

sherkhan314

Minister (2k+ posts)
Bhai sahab modbana guzarish hai kay Hazrat Umar r.a. ki misaal Shia hazraat nahin manein gay aur Hazrat Ali k.a.w. ki misaal Ibadi nahin manein gay.

Yehi to mein nay upar arz kia kay konsa Islam ?

Magar aap ki general knowledge thori kam hai mujh say is muamlay mein shayad :)


میں نہ شعیہ اسلام کی بات کر رہا ہوں۔ نہ سننّی۔

میں صرف اور صرف اسلام کی بات کر رہا ہوں جِس کو بنیاد بنا کر پاکستان بنایا گیا تھا۔ آپ بہت سمجھدار نہ بنیں۔ آپکی سیاسی ترجیحات دیکھ کر آپکی سجھ کا اندازہ با آسانی لگایا جا سکتا ہے۔
 

Qalandari

Banned

میں نہ شعیہ اسلام کی بات کر رہا ہوں۔ نہ سننّی۔ کسی

میں صرف اور صرف اسلام کی بات کر رہا ہوں جِس کو بنیاد بنا کر پاکستان بنایا گیا تھا۔ آپ بہت سمجھدار نہ بنیں۔ آپکی سیاسی ترجیحات دیکھ کر آپکی سجھ کا اندازہ با آسانی لگایا جا سکتا ہے۔

Pakistani Islam is again the similar Islamic state concept which is followed in the constitution of Pakistan which is that all sects will be considered before formulating the laws. The spirit of the constitution is to regard everyone.

Mind you this "istishna" law wasn't made by my party so your rhetoric regarding my political affiliation while discussing this law stands null and void.
 
Last edited:

sherkhan314

Minister (2k+ posts)
Pakistani Islam is again the similar Islamic state concept which is followed in the constitution of Pakistan which is that all sects will be considered before formulating the laws.

All sects agree that Hakim should be responsible and CAN AND SHOULD be tried!

Pls dont play with words here because you can fool the biased and soldout media, not the general public!

And this general pakistani public will kick you out this elections. Better look for a more steady employer this time!
 

Qalandari

Banned
All sects agree that Hakim should be responsible and CAN AND SHOULD be tried!

Pls dont play with words here because you can fool the biased and soldout media, not the general public!

And this general pakistani public will kick you out this elections. Better look for a more steady employer this time!

No this is wrong.

BTW let the public decide and kick whoever they want to kick, I agree on this bit :)
 

Qalandari

Banned
And I'm not defending anybody here in this thread. My focus is on the Pakistani law not a person.

President Zardari is happy to be tried when he leaves the Presidency.
 

muntazir

Chief Minister (5k+ posts)
Pakistani Islam is again the similar Islamic state concept which is followed in the constitution of Pakistan which is that all sects will be considered before formulating the laws.

Mind you this "istishna" law wasn't made by my party so your rhetoric regarding my political affiliation while discussing this law stands null and void.

qalandri bhai hukmaraan koo awam key aagey bilkul jawabdeh hona chahey iss main shia sunni ka masala naheen hai kia shaheed baba court naheen gai they?
 
Last edited:

Qalandari

Banned
qalandri bhai hukmaraan koo amam key aagey bilkul jawabdeh hona chahey iss main shia sunni ka masala naheen hai kia shaheed baba court naheen gai they?

That isn't the issue here. The issue is that this immunity law implies while in office only and is very important especially when the country is at war and when the country is surrounded by too many enemies conspiring.

President Zardari is also the Supreme Commander of the Armed forces and he should not be tried while he is in his office. Not only him but no one else sitting in this position should be tried. They can be tried once out of the office. The other way prescribed in the constitution is impeachment.
 

mehwish_ali

Chief Minister (5k+ posts)
ان مذہب کے ٹھیکیداروں کی دو رخی منافقتیں

ان مولویوں سے کوئی جا کر پوچھے کہ کیا اسلام میں صرف حاکم وقت پر قانون کا اطلاق ہوتا ہے؟

مگر انہی مذہب کے ٹھیکیداروں کے مطابق چیف جسٹس قانون سے بالاتر ہے؟

انہی مذہب کے ٹھیکیداروں کے مطابق کوئی شخص چیف جسٹس کی کرپشن کو عدالت میں چیلنج نہیں کر سکتا۔


ایک عابدی چیف جسٹس کے ساتھ ساتھ ان مذہب کے ٹھیکیداروں کو انکی تمام تر منافقتوں کے ساتھ ننگا کر گیا ہے۔
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
ان مذہب کے ٹھیکیداروں کی دو رخی منافقتیں

ان مولویوں سے کوئی جا کر پوچھے کہ کیا اسلام میں صرف حاکم وقت پر قانون کا اطلاق ہوتا ہے؟

مگر انہی مذہب کے ٹھیکیداروں کے مطابق چیف جسٹس قانون سے بالاتر ہے؟

انہی مذہب کے ٹھیکیداروں کے مطابق کوئی شخص چیف جسٹس کی کرپشن کو عدالت میں چیلنج نہیں کر سکتا۔


ایک عابدی چیف جسٹس کے ساتھ ساتھ ان مذہب کے ٹھیکیداروں کو انکی تمام تر منافقتوں کے ساتھ ننگا کر گیا ہے۔
ایم کیوایمکریسی

20130105%20mqm%20hypocracy.gif

 

Exiled-Paki

Councller (250+ posts)
Mr. Qalandri:

If someone had stolen Rs. 10 from you, you would jump up and down like a monkey for days. This guy zardari has stolen $60M dollars from us. If he has not stolen this money then it should be a piece of cake for him to prove that in the court. But the fact is that there are/were $60M dollars deposited in the Swiss laundromat by this crook.

If the word "Islam" sets fire under your tail then listen to Jesus Christ (peace be upon him) who said " Do unto others as you would have them do to you". After all this is the religion of your current paymasters.
 

Back
Top