اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیوی گالف کورس کی تعمیر کو غیرقانونی قرار دے دیا

golf-islamabad-ihc-c.jpg


اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیوی گالف کورس کی تعمیر کوغیرقانونی قراردیتے ہوئے وزارت دفاع کو انکوائری کا حکم دیا۔

عدالت نے سیکریٹری دفاع کو فرانزک آڈٹ کرا کے قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ لگانے کا بھی حکم دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیشنل پارک کی 8068 ایکٹر اراضی پر پاک فوج کے ڈائریکٹوریٹ کا ملکیتی دعویٰ بھی مسترد کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی جانب سے جاری تفصیلی فیصلے میں پاک فوج کے فارمز ڈائریکٹوریٹ کا مونال ریسٹورنٹ کے ساتھ لیز معاہدہ بھی غیرقانونی قراردے دیا گیا۔ 108 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں اسلام آباد انوائرمنٹل کمیشن کی رپورٹ کو بھی حصہ بنایا گیا ہے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ ریاست اور حکومتی عہدیداران کا فرض ہے کہ وہ مارگلہ ہلز کا تحفظ کرے۔ عوام کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ مارگلہ ہلز کے محفوظ نوٹیفائیڈ ایریا کی بے حرمتی میں ریاستی اداروں کا بھی ملوث ہونا ستم ظریفی ہے۔

عدالت نے مزید کہا ہے کہ پاک بحریہ اور پاک فوج نے قانون اپنے ہاتھ میں لے کر نافذ شدہ قوانین کی خلاف ورزی کی۔ یہ قانون کی حکمرانی کو کمزور کرنے اور اشرافیہ کی گرفت کا ایک مثالی کیس تھا۔

ریاست کا فرض ہے کہ وہ مارگلہ ہلز کو پہنچنے والے نقصان کے ازالہ کے لیے اقدامات کرے تاکہ اسے مزید تباہی سے بچایا جا سکے۔ واضح رہے کہ عدالت نے اس سے قبل 11 جنوری 2022 کو شارٹ آرڈر جاری کیا تھا۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

سپریم کورٹ ہے نا اسکو قانونی قرار دینے کے لیے . پھر کیا پریشانی ؟؟؟

کیس خارج اور شاعر پھر سے ہنسی خوشی رہنے لگا
 

zain786

Chief Minister (5k+ posts)
کھوسے نی جس ٹائم باجرے کو رگڑا دیا تھا کاش اُس ٹائم ہم لوگوں نے باجرے دلے کی بجائے جسٹس کھوسہ کا ساتھ دیا ہوتا تو آج یہ بیلجیم کا کُتا ہمارے سروں پے سوار نہ ہوتا