
اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بھائی وزیراعظم شہباز شریف کےخلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکردی گئی ہے۔
خبررساں ادارےکی رپورٹ کےمطابق شریف برادران کےخلاف درخواست رجسٹرار آفس کےاعتراضات کےساتھ پیرکےروز سماعت کیلئے مقرر کرلی گئی ہے، رجسٹرارآفس نے درخواست پر اعتراض لگایا تھا کہ چونکہ شہباز شریف نے بیان حلفی لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروایا لہذا درخواست کیلئے متعلقہ فورم بھی لاہور ہائی کورٹ بنتا ہے، درخواست پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ سماعت کریں گے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایڈووکیٹ سید ظفر علی شاہ نے بطورپٹشنر شریف برادران کے خلاف درخواست دائر کی جس میں وزیراعظم شہباز شریف، میاں نواز شریف اور وزارت داخلہ کو
فریق بنایا گیا ہے، درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ نواز شریف مختلف کیسز میں اشتہاری ہیں اور علاج کی غرض سے لاہور ہائی کورٹ کی اجازت سے بیرون ملک گئے تھے اور ان کی واپسی کیلئے شہباز شریف نے ہائیکورٹ میں بیان حلفی جمع کروایا تھا۔
درخواست گزارنے استدعا کی کہ وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے اور نواز شریف کی واپسی کیلئے احکامات بھی جاری کیے جائیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8nawazshehbazihccpnxourt.jpg