اسلام آباد ہائیکورٹ کے سائفر کیس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر

Mocha7

Chief Minister (5k+ posts)

حکومت نے عمران خان کی سائفر کیس میں بریت سپریم کورٹ میں چیلنج کردی​

278263-screenshot-2024-01-30-133704.png


اسلام آباد: حکومت کی جانب سے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں بریت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں بریت کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر داخلہ شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں بریت کے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف عدالت عظمیٰ میں اپیلیں وزارت داخلہ کے ذریعے دائر کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس سے بری کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلیں منظور کرلیں تھیں۔ ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی اپیلوں پر سماعت کے بعد سزاؤں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں کیس سے بری کردیا تھا۔

ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد حکومتی ترجمان بیرسٹرعقیل ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ عدالتوں کو ادراک ہونا چاہیے کہ سائفر ایک حقیقت ہے اور قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا۔






ابھی چند روز پہلے کی ہی تو بات ہے جب چیف جسٹس نے دوران سماعت کہا تھا کہ سائفر کا فیصلہ ہمارے پاس ائے گااج وفاقی حکومت نے اسلام اباد ہائیکورٹ کے مختصر فیصلے پر ہی سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے
https://twitter.com/x/status/1801208186508099954 [/SIZE]

https://twitter.com/x/status/1801213810721591399
 
Last edited by a moderator:

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
اسلام آباد ہائیکورٹ کے سائفر کیس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر

ایف آئی اے کی طرف سے سائفر کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سائفر مقدمہ میں بری کر دیا تھا۔

عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں بریت کے خلاف ایف آئی اے نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی مختصر فیصلے پر ہی اپیل دائر کی گئی اسلام آباد ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ ابھی آنا باقی ہے
https://twitter.com/x/status/1801198054592168075
 

Wake up Pak

(50k+ posts) بابائے فورم
Dumb Patwaris are so desperate and scared that they want to keep IK and SMQ behind bars on the same frivolous case that the Islamabad High Court has thrown in the dustbin.
 

Back
Top