اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہو کو کرونا کے کیسز سامنے آنے پر مکمل سیل کر دیا

Gen. Kakarr

Politcal Worker (100+ posts)

اب بہت دیر ہو گئی ہے کیوں کہ تبلیغی جماعت آلریڈی کرونا وائرس تھوک کے حساب سے گھر گھر مفت بانٹ چکی ہے۔ پرسوں بہارہ کہو کی مسجد پر چھاپہ مار کے آدھی درجن تبلیغی کرونے گرفتار کر کے قرنطینہ کر دینے پر اکتفا کر لیا گیا جو کہ اس خبر کے بعد کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں حکومت کی ایک سٹریٹجک غلطی ثابت ہوئی ہے۔ تبلیغی جماعت کیخلاف جنگی بنیادوں پر ایکشن لینے کی بجائے حکومت ہاتھ پر ہاتھ دھرکے بیٹھ گئی۔

اول تو جب خانہ کعبہ اور مسجد الحرام بند ہو گئیں تھیں تب رائیونڈ میں لاکھوں کے تبلیغی اجتماع کی اجازت ہی نہیں ہونی چاہیئے تھی۔ ملک بھر کے دور دراز علاقوں سے آئے لاکھوں تبلییغیوں کو شرکت کی حکومتی اجازت کے بعد جب پتا چل گیا تھا کہ یہاں کرونا پھیل رہا ہے اگر فوری طور پر رائیونڈ کو چاروں اطراف سے سیل کر کے کرونا کے تبلیغی شکاریوں کو چودہ دن کیلئے وہیں بند کر دیا جاتا تو کسی حد تک اس پھیلاؤ کو روکنا ممکن تھا مگر ایسا نہیں کیا گیا۔

اب تبلیغی حضرات شہر شہر، گاؤں گاؤں گلیوں، محلوں میں جا جا کر سہہ روزے اور دہ روزے تبلیغی پروگرامز کے نام پر وائرس پھیلا رہے ہیں تو چھوٹے چھوٹے علاقوں کو بند کرنے کی بجائے حکومت نیشنل میڈیا سے مسلسل اعلانات کروائے کے عوام اپنے علاقوں میں کھلے پھرتے نظر آنے والی تبلیغی ٹولیوں کی اطلاع فوری طور پر قریبی پولیس سٹیشن کو دیں اور تبلیغیوں کو بستروں اور لوٹوں سمیت ان ہی مساجد میں بند کر دیا جائے جہاں انکا پڑاؤ ہے۔ پاکستان کو مذید تباہی سے محفوظ رکھنے کیلئے رائیونڈ کو مرکزی قرنطینہ قرار دے کر وائرس کے شکار دیگر تبلیغیوں کو بھی دو ہفتے کیلئے قرنطینہ کیا جاوے۔

 
Last edited:

pkpatriot

Chief Minister (5k+ posts)
Thats the way!
in these two weeks
Find clusters >> isolate them >> facilitate them >> monitor colsely

Use agencies track their travelling record, interview them, locate social circles of affected, educate them aannd enforce preventive measures..

After two weeks activities should be restored in rest of areas.
 

islamabadi

Minister (2k+ posts)
Great...now let the virus spread among the 50,000 people in bara kahu.....who are these morons who sea entire areas?
 

Back
Top