
اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 میں دن دیہاڑے ایک شخص نے راہ چلتی خاتون کو دبوچ کر ہراساں کیا، واقعہ کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو سامنےآئی ہے جس میں ایک برقع پوش خاتون ایک سڑک پر سر جھکائے جاتی دکھائی دے رہی ہے کہ اچانک پیچھے سے ایک کالے کپڑو ں میں ملبوس شخص نےاسے دبوچ لیا۔
ہوس کے مارے اس شخص نے عورت کو پیچھے سے پکڑ کر غیر اخلاقی حرکت کی،عورت کی مزاحمت اور شور مچانے پر فورا فرار ہوگیا۔
صحافی احتشام علی عباسی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس خاتون کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا ہے انہوں نے خو د یہ ویڈیو مجھے سینڈ کی ہے، پولیس نے تاحال اس واقعہ پر کوئی ایکشن نہیں لیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1548662389427634179
انسانی حقوق کی رہنما ضوبیا خورشید نے بھی یہ ویڈیو شیئر کرکے اسلام آباد پولیس سے ایکشن کا مطالبہ کیا۔
https://twitter.com/x/status/1548911723595309059
اسلام آباد پولیس نے اس کے جواب میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پولیس ٹیم اس کیس پر کام کررہی ہے، متعلقہ ایس ایچ او خاتون سے رابطے میں ہے،جلدکارروائی عمل میں لائی جائےگی۔
https://twitter.com/x/status/1548670380293951488
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3isbgrping.jpg