Arslan
Moderator
راولپنڈي: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے48 سے مسلم لیگ(ن) کے سابق امیدوارانجم عقیل خان نے انکشاف کیاہے کہ11مئی کے قومی انتخابات میں اسلام آباد کی حدودکے درجنوں علاقوں کے 20 سے 25 ہزار ووٹ راولپنڈی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے54 اور پی پی10میں پول کیے گئے اورکنٹونمنٹ بورڈراولپنڈی میں اعتراض پٹیشن دائرکرتے ہوئے ان تمام ووٹوں کو راولپنڈی میں پول ہونے سے خارج کرنے کی استدعا کردی ہے۔
ان کی طرف سے ان کے وکیل محمدانوار ڈارایڈووکیٹ نے گزشتہ روز کینٹ بورڈراولپنڈی میں باقاعدہ تحریری اعتراض دائر کردیاہے جس میں موقف اختیارکیا گیاہے کہ اسلام آبادکی ریونیو حدود کے علاقوں برٹش ہوم گلی6سے20، برٹش ہوم ویلی، برٹش ہوم راجا بازار پشاور روڈ، گلستان اقبال، گلی3 سے 15، قاسم آبادگلی1 تا5، کوہ نورملز پشاورروڈ، اعوان ٹاؤن، بوکڑہ گاؤں، نصیر آباد گلی2 تا12سمیت ان کے قرب وجوار کے درجنوں راولپنڈی، اسلام آبادکے سنگم کے علاقوں کے ووٹ راولپنڈی کے حلقوں میں غیرقانونی طور پر کاسٹ کرائے گئے ہیں ۔
جبکہ یہ حلقہ اسلام آبادکاہے۔ ان کے راولپنڈی میں ووٹ بنواناغیر آئینی وغیر قانونی ہے۔ ان علاقوں کے ووٹ فوری خارج کیے جائیں۔ ان ووٹوں کے راولپنڈی میں پول ہونے کاریکارڈ بھی لف کیاگیا ہے جبکہ تحریک انصاف کی این اے54سے سابق امیدوار حنامنظور نے ان ووٹوں کے راولپنڈی میں غیرقانونی طورپر اندراج وپولنگ کوبھی الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کرنے کااعلان کردیا ہے۔
Source