(اسفندیار اور بھارتی چاکری (ڈاکٹر ایم اے صو&#1

maksyed

Siasat.pk - Blogger
(اسفندیار اور بھارتی چاکری (ڈاکٹر ایم اے صوفی​


اسفندیار ولی نیشنل عوامی پارٹی کے رہنما یعنی سرخ پوش لیڈر بھارت کے دورہ پر دہلی پہنچ گئے اور بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے ظہرانہ دیا جس میں بھارت کے چیدہ چیدہ لوگ شنکر جی کے علاوہ بھی شامل تھے۔ اس اچانک ملاقات کا مدعا خطے کی صورت حال اور دوطرفہ معاملات پر تبادلہ خیالات ہوگا کیونکہ بھارتی وزیراعظم کی خواہش ہے کہ ان کی زندگی میں ہی دونوں ممالک کے تعلقات اچھے ہوجائیں۔ خدا جانے اصل وجہ کیا ہے؟ کیا بات چیت ہونی ہے؟ کیا مالی معاملات طے ہونے ہیں؟ کیونکہ سربراہ نیشنل عوامی پارٹی سابق صوبہ سرحد کے پٹھان آج کل اپنے آبائی گاﺅں ضلع چارسدہ سے خوف کی وجہ سے اسلام آباد کی پرفضا بہاروں میں زندگی کے لمحات سے آشنا ہو رہے ہیں اور سیکولر ہونے کا ثبوت پیش کرنے بھارت یاترا پر چلے گئے ہیں۔ اس وقت سابق صوبہ سرحد خیبر پختون خواہ میں بے روزگاری، مہنگائی، کم آمدنی، غربت کی زیادتی زوروں پر ہے۔

Asfandyar-Wali-Khan_630.jpg

رشوت اور اقربا پروری میں زیادتی اس حکومت کی وجہ سے ہوئی۔ حکومتی پارٹی کے طاقتور لوگ، دولت زیادہ کما رہے ہیں۔ اسی طرح خیبر پختون خواہ کے تاجر صارفین سے نفع زیادہ لیتے ہیں۔ بالادست طبقہ سے عوام الناس کا استحصال آخری حدوں کو چھو رہا ہے۔ غیر پختون، غیر محفوظ ہیں، ہر کام پختون کے نام پر ہوتا ہے اور لوگ مشکلات سے دوچار ہیں۔ بجٹ اپنے اپنے علاقوں میں خرچ کیا جاتا ہے۔ سرکاری فنڈز سے پبلک یونیورسٹیاں بنائی جا رہی ہیں اور نام ولی خان، بادشاہ خان رکھا جاتا ہے۔ کیا وہ یہ یقین دہانی کرانے بھارت گئے ہیں کہ مہاراج سردار جی! فکر نہ کریں۔ ہم کالا باغ ڈیم نہیں تعمیر ہونے دیں گے۔ ویسے ہی پاکستان کے اخبارات کالا باغ ڈیم کا رٹا لگا دیتے ہیں۔ آپ بے فکر ہو کر دریائے جہلم اور چناب کے اوپر والے حصہ میں ڈیموں کی تعمیر کریں۔ بس پھر بجلی بھارت سے پاکستان جائے گی۔ (قہقہہ قہقہہ) پیاز، آلو اور گوشت تو پہلے بھی آپ پاکستان بھیجتے ہی ہیں۔ آپ تیاری کریں، گندم اور چاول بھی مشرقی پنجاب کا مغربی پنجاب جایا کرے گا۔ بس آپ ہمیں راضی رکھیں۔!​

Asfandyar-Wali-Khan-640x480.jpg

ہاں فکر نہ کریں۔ کراچی بھی اسی طرح ہے۔ تجارت ٹوٹتی رہے گی۔ خیبرپختون خواہ میں آپ کے خلاف کچھ نہیں ہوگا۔ اپنی افغان دوستی کو قائم رکھیں۔ بلوچستان میں آپ کی حکمت عملی عمدہ ہے۔ مہاراج ہمارے بڑے دادا جان، چچا جان تو آپ کا حصہ تھے۔ بھارت کا حصہ بننا چاہتے تھے۔ مگر مسلم لیگ نے سول نافرمانی کرکے سارا کام غلط کردیا۔ خیر فکر نہ کریں۔ اگر ہم سنجیدگی سے اسفندیار ولی کی شخصیت کو پرکھیں۔ کیا وہ بھارت حکومت، سرکار سے کہیں گے کہ آپ سندھ طاس معاہدہ 17 مئی 1960ءکے تحت دریائے چناب اور جہلم پر بند نہ تعمیر کریں۔ پاکستان کو نقصان ہوگا۔ کیااسفندیار ولی بھارتی سرکار کو کہیں گے کہ کشمیریوں پر مظالم ڈھانے بند کر دیں!!​

215587_211672888860531_160320097329144_831474_7402155_n.jpg

٭....کیا اسفندیار ولی بھارتی سرکار کو کہہ سکیں گے کہ مغربی سرحدوں پر اپنی بھاری فوج ہٹا لیں۔
٭.... کیا وہ کہیں گے کہ بلوچستان کے ناسمجھ نوجوانوں کو روپیہ کی لالچ نہ دیں۔ کیا امن دونوں ملکوں میں ممکن ہے۔ آخر وہ گئے کس لئے؟
٭....کیا پاکستان حکومت کے نمائندہ بن کر گئے یا نجی دورہ ہے؟
٭.... کیا مہاتما گاندھی، راجیو گاندھی اور اندرا گاندھی کا برتھ ڈے ہے یا کسی فرد کی شادی ہے؟ ان کو چاہئے کہ وہ اپنا مدعا بیان کریں۔ کیونکہ سرخ پوشوں کے ذاتی تعلقات رشتہ داریاں بھارت میں ہی۔​

 

WatanDost

Chief Minister (5k+ posts)
Re: (اسفندیار اور بھارتی چاکری (ڈاکٹر ایم اے ص&#1608

Dismissed!
22.August.1947>
Governor Cunningham in NWFP has dismissed the Chief Minister Dr. Khan Sahib and his cabinet
as they refused to salute the Pakistan flag. Abdul Qayyum Khan is likely to be the next Chief Minister.

This is what ANP is.
 

Bombaybuz

Minister (2k+ posts)
Re: (اسفندیار اور بھارتی چاکری (ڈاکٹر ایم اے ص&#1608

Ya apni see koshish ker k dekh lain .... India ki maa he maari hogi jo kabhi pakistan pay maali nazar daley ga... abhi tou wesay bhe 4 paisey kama leya hain tou ... karobar k sewa kuch nahi sunaye deta baniya ko..
 

janbazali

Chief Minister (5k+ posts)
Re: (اسفندیار اور بھارتی چاکری (ڈاکٹر ایم اے ص&#1608

Allah ka Insaaf bi nirala hai....is k baap ko pak sar zameen mai hona naseeb nhe hoa
inshaAllah isay bi nhe ho ga

aur wesay bi Abu jehel tu her door mai paida hotay hain, lakin wo hamaisha abu jehel k naam say he yaad kiye jatay hain
 

sumisrar

Senator (1k+ posts)
Re: (اسفندیار اور بھارتی چاکری (ڈاکٹر ایم اے ص&#1608

In logoon nay kabi be pakistan ko recognise nahi kia

Sirf awaam ko jahil rekh ker power main attey hain, per ultimate gunah to awam ka hua na