جمشید دستی کہتے ہیں مراد سعید ساڑھے تین سال تک وزیر مواصلات رہا لیکن کوئی ایک پیسے کی کرپشن مراد سعید پر ثابت نہیں کر سکتا ہے،اور یہ بھی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا سب سے زیادہ ریکوری مراد سعید نے کرپٹ لوگوں سے کئے تھے۔
جمشید دستی نے مزید لکھا اس نام نہاد مذہبی ٹیکھدار نے صرف ایک سال میں بٹگرام اور چترال سے سینکڑوں افراد کو غیر قانونی طور پر بھرتی کرکے کرپشن اور اقربا پروری میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
قومی احتساب بیورنے پاکستان تحریک انصاف کے سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے خلاف متعدد الزامات کی تحقیقات جاری ہے، نیب کے مطابق مراد سعید پر غیرقانونی بھرتیوں اور مبینہ کرپشن کے الزامات ہیں جبکہ پی ٹی آئی رہنما نےمبینہ طور پر فرنٹ مین حمید اور فضل مولا کے ذریعے ان پیسوں سے پراپرٹی خریدی،مراد سعید کے خلاف مبینہ کرپشن، رشوت اور غیر قانونی تقرریوں سمیت دیگر شکایات کی تحقیقات جاری ہیں۔