مظفر گڑھ میں اسسٹنٹ کمشنر پر تشدد کے کیس میں ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی رانا عبدالمنان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رانا عبدالمنان کو اسسٹنٹ کمشنر جتوئی پر تشدد کے کیس میں ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے ملتان بینچ میں اسسٹنٹ کمشنر جتوئی پر تشدد کیس کی سماعت ہوئی دوران سماعت عدالت نے ملزم عبدالمنان کی عبوری ضمانت خارج کردی جس کے بعد پولیس نے انہیں کمرہ عدالت سے ہی گرفتار کرلیا ہے۔
خیال رہے کہ ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی رانا عبدالمنان کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر جتوئی پر تشدد کا مقدمہ درج ہے،مقدمے کے متن کے مطابق 18 اور 19 مئی کی درمیانی شب اسسٹنٹ کمشنر جتوئی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس پر ملزم عبدالمنان و دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔