اسرائیل سے تجارت کی افواہوں پر وزارت تجارت کا ردعمل سامنے آگیا

isralaahsia.jpg


وزارت تجارت نے اسرائیل سے تجارت کی تردید کردی،ترجمان وزارت تجارت نے کہا اسرائیل سے تجارتی تعلقات ہیں اور نہ ہی استوار کرنا چاہتے ہیں، پاکستان اور اسرائیل کے درمیان تجارتی تعلقات استوار ہونے کی افواہیں پروپیگنڈا ہیں۔

انہوں نے کہا امریکی یہودی کانگریس کی پریس ریلیز کا غلط مطلب نکالا گیا، کانگریس نے بھی اسے آفیشل تجارت نہیں کہا پاکستانی یہودی آفیشل بینک خلد نے ذاتی حیثیت سے کھانے پینے کی اشیا کے تین نمونے متحدہ عرب امارات سے یروشلم اور حیفہ بھجوائے ہیں۔

ترجمان وفاقی وزارت تجارت نے مزید کہا حکومت پاکستان نے اس اقدام کی کسی صورت معاونت نہیں کی اور نہ ہی بینکاری یا آفشیل چینلز استعمال کیے گئے متحدہ عرب امارات سے پاکستان کی بات چیت میں اوریجن کے معاملے پر سختی سے عمل درآمد پر اتفاق کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل سے تجارت کے لیے 96 فیصد مصنوعات پر ڈیوٹی ٹیکس کم کیے ہیں، یو اے ای کے اس اقدام کا مقصد اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کی تجارت کو فایدہ پہنچانا ہے۔