اسد عمر قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین منتخب

Bilal Raza

Prime Minister (20k+ posts)
491340_35328105.jpg


اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسد عمر کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی رہنما نوید قمر نے چیئرمین کمیٹی کے لیے اسد عمر کا نام تجویز کیا۔

ممبران نے اسد عمر کو چئیرمین خزانہ کمیٹی منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میں سابق چئیرمین فیض اللہ کو کمیٹی کے فرائض بخوبی سرانجام دینے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ ان کے زیر صدارت خزانہ کمیٹی کی کارکردگی بہتر رہی۔

خیال رہے کہ سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو فیض اللہ کی جگہ پر کمیٹی کا چئیرمین منتخب کیا گیا ہے۔ ان کا نام ممبر کمیٹی سید نوید قمر نے تجویز کیا جبکہ ممبر قومی اسمبلی نصراللہ خان دریشک نے سیکنڈ کیا۔



Source
 
Last edited by a moderator:

Back
Top