اسد عمر سے متعلق وائرل ہونیوالا نوٹیفکیشن جعلی نکلا

notidifiaa.jpg

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کے خلا ف سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالا نوٹیفکیشن جعلی نکلا

اس حوالے سے تحریک انصاف آفیشل کا کہنا تھا کہاسد عمر کی پارٹی رکنیت معطل نہیں کی گئی،اس حوالے سے وائرل نوٹیفیکیشن جعلی ہے
https://twitter.com/x/status/1671102763047047170
وائرل ہونیوالے جعلی نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اسد عمر 9 مئی سے مسلسل پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کررہے تھےاور عوامی سطح اور پارٹی میٹنگز پر غیرضروری تبصرے کررہے تھے
7bc80dd6-3e15-4f27-b65d-0dbfc220b751.jpg


جعلی نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اسد عمر کی حالیہ پوزیشن ڈیل کا نتیجہ اور پارٹی کو بدنام کرنیکی مذموم کوشش ہے اسلئے اسد عمر کی رکنیت معطل کی جاتی ہے۔