
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف معاہدے کی بحالی کیلئے برطانوی سفیر سے مدد کی درخواست کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف سے معاہدے سے متعلق بڑی بڑی بڑھکیں مانگنے والے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اب معاہدے کیلئے غیر ملکی سفیروں سے مدد کی درخواستیں شروع کردی ہیں، اسی حوالے سے اسحاق ڈار نے برطانوی سفیر سے ایک ورچوئل ملاقات بھی کی۔
وزیرخزانہ نے برطانوی سفیر کو پاکستان کی مجموعی معاشی صورتحال سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئےآئی ایم ایف سے تعطل کا شکار معاہدے سے متعلق آگاہی دی اور درخواست کی کہ برطانوی سفیر آئی ایم ایف سے پاکستان کے ساتھ پروگرام کی بحالی کیلئے مذاکرات کریں۔
اسحاق ڈار نے برطانوی سفیرکو آئی ایم ایف سے معاہدے میں مدد کی درخواست کی جس کے جواب میں برطانوی سفیر نے تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ وہ آئی ایم ایف سے پروگرام کی بحالی کیلئے بات چیت ضرور کریں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4darimamaffsdealalal.jpg