استعفیٰ دیانہ رخصت لی، بھاگنے والا نہیں ہوں، چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن:
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 جولائی۔2010ء) چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر جاوید لغاری نے اپنے مستعفی ہونے یا رخصت پر جانے کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ بھاگنے والا نہیں ہوں اپنا کام ذمہ داری سے کر رہا ہوںچھٹی کیلئے کوئی درخواست نہیں دیپارلیمنٹرینز کی ڈگریوں کی تصدیق کا عمل شفاف ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے استعفیٰ نہیں دیا اور نہ ہی ڈگریوں کی تصدیق کے بعد ایسا کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے بھائی فاروق لغاری کی گرفتاری کے حوالے سے مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ہے اور ان کی گرفتاری میری کارکردگی پر اثر انداز نہیں ہو گی۔انہوں نے کہاکہ اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کی ڈگریوں کی تصدیق کا کام جلد مکمل ہو جائے گا اور یہ عمل شفاف بنیادوں پر ہو رہا ہے۔