استحکام پاکستان پارٹی کی اکثریت بڑی سیاسی جماعتوں کی سپورٹ کی خواہشمند
صحافی نعیم اشرف بٹ کا کہنا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کی اکثریت بڑی سیاسی جماعتوں کی سپورٹ کی خواہشمندہے اور پارٹی کے اکثررہنما ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ چاہتے ہیں۔
نعیم اشرف بٹ کے مطابق جہانگیرترین اکثریتی رائے لیکر لندن گئے ہیں اور امکان ہے کہ ان کی لندن میں نوازشریف سے ملاقات ہو۔
انکا مزید کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں آئی پی پی کے رہنما مسلم لیگ اور پیپلزپارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ جبکہ سنٹرل پنجاب میں ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ چاہتے ہیں۔
ن لیگ کا مفاہمتی گروپ جو شہبازشریف کے قریبی لوگوں پر مشتمل ہے، وہ چار سے 5 سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ چاہتا ہے جبکہ مریم نواز گروپ ایک سیٹ پر بھی ایڈجسٹمنٹ کرنے کو تیار نہیں
صحافی کے مطابق پیپلزپارٹی بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حق میں نہیں، وہ کہتی ہے کہ ہماری پارٹی میں شمولیت اختیارکریں۔ پیپلزپارٹی تحریک انصاف چھوڑنے والوں پر نظر رکھے ہوئے ہے اور انہیں اپنی پارٹی میں شامل کرنے کی کوششیں کررہی ہے۔