
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کی طرف سے وفاقی بجٹ کی تیاریوں حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہیں اور امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نئے سال کا بجٹ 10 جون کو بجٹ پیش کریں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ چین کی وجہ سے بجٹ پیش کرنے کی تاریخ تبدیل کرنے کا امکان ہے جس سے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قائم مقام صدر مملکت یوسف رضا گیلانی کو بھی آگاہ کر دیا، وفاقی حکومت نے بجٹ اس سے پہلے 7 جون کو پیش کرنا تھا۔
دوسری طرف 8 فروری 2024ء کو ہونے والے عام انتخابات میں برسراقتدار جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کی اتحادی جماعت استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی طرف سے وفاقی بجٹ پیش ہونے کے بعد پنجاب کابینہ میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ استحکام پاکستان پارٹی کی طرف سے پنجاب حکومت میں ن لیگ سے 2 وزارتیں دینے کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی طرف سے استحکام پاکستان پارٹی کو ایک وزارت دینے کا عندیہ دیا گیا ہے، آئی پی پی کو کسی محکمے کی چیئرمین شپ یا پارلیمانی سیکرٹری کا عہدہ دیا جائے گا۔ صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان اس وقت بیرون ملک ہیں جن کی واپسی پر ن لیگ کے ساتھ معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی۔
معروف ملکی خبررساں ادارے ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی پنجاب کابینہ میں استحکام پاکستان پارٹی کو وزارتیں دینے کا حتمی فیصلہ آئندہ چند روز میں کر لے گی۔ واضح رہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کی طرف سے وفاقی بجٹ کے بعد پنجاب کابینہ میں شمولیت کا فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے غضنفر عباس چھینہ اور شعیب صدیقی کے لیے 2 وزارتیں طلب کی گئی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shehbaziaah1i11.jpg