استحکام پاکستان پارٹی(آئی پی پی) نے 10 روز میں انتخابی منشور تیار کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں وجود میں آنے والی سیاسی جماعت آئی پی پی نے اپنا انتخابی منشور تیار کرنے کا اعلان کردیا ہے، اس حوالے سے ایک خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق رہنما آئی پی پی عامر کیانی کو منشور کمیٹی کا کنوینئر مقرر کیا گیا ہے، کمیٹی میں نعمان لنگڑیال، سعید اکبر نوانی، اسحاق خاکوانی، چوہدری ایم اشفاق، پیر سعید الحسن، رانا نذیر خان اور نوریز شکور شامل ہیں۔
کمیٹی کے کنوینئر کو یہ خصوصی اختیارات دیئے گئے ہیں کہ وہ کسی بھی ماہر کو منشور کمیٹی میں شامل کرسکتے ہیں،کمیٹی پارٹی کے انتخابی منشور کا مسودہ تیار کرکے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین اور پارٹی صدر عبدالعلیم خان کو پیش کریں گے، کمیٹی کو منشور کی تیاری کیلئے 10 روز کا وقت دیا گیا ہے۔