ارشد شریف کو نواز شریف اور مریم نواز نے مروایا :تسنیم حیدر کےمزید انکشافات

tasneem-haider-and-nawaz-sharif-maryam-rll.jpg


سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں، ایسے میں برطانیہ میں مقیم مسلم لیگ ن کے رہنما تسنیم حیدر نے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل سے متعلق مزید تہلکہ خیز انکشافات کردیئے،تسنیم حیدر نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ صحافی ارشد شریف کو نواز شریف اور مریم نواز نے مروایا، مریم نواز ان سے سخت نفرت کرتی تھیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے بتایا کہ ناصر بٹ نامی شخص نواز شریف اور مریم نواز کے لیے غیر قانونی کام کرتا ہے، صحافی کے قتل کے لیے پہلے مجھے بولا گیا تھا لیکن میں نے جواب دیا کہ میرے کینیا میں تعلقات نہیں جس کے بعد یہ کام کسی اور کو سونپا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کو قتل کرنے سے قبل ان کی ویڈیو ریکارڈ کی گئی، تین لوگوں نے صحافی پر تشدد کیا اور پھر قتل کر دیا، ارشد شریف پر تشدد اور قتل کی ویڈیو مریم نواز کو بھیجی گئی، وہ ویڈیو میں نے خود ناصر بٹ کے فون پر دیکھی ہے۔

تسنیم حیدر نے مزید دعویٰ کیا کہ کیس سے متعلق حقیقت سامنے آنے پر نواز شریف اور مریم نواز پاکستان بھاگ جائیں گے، میں نے لندن پولیس کو ان کے پاکستان روانگی کے ارادے کے بارے میں بتا دیا ہے، پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ انہیں ایسے واپس جانے نہیں دیا جائے گا۔



گزشتہ سال 20 نومبر کو تسنیم حیدر شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ گزشتہ 20 سال سے مسلم لیگ ن سے منسلک ہوں، نواز شریف کے ساتھ حسن نواز کے دفتر میں 3 ملاقاتیں ہوئیں، مجھے میٹنگ کے لیے بلا کر بتایا گیا کہ ارشد شریف اور عمران خان کو قتل کرنا ہے، پہلی میٹنگ 8 جولائی، دوسری 20 ستمبر اور تیسری 29 اکتوبر کو ہوئی تھی۔

تسنیم حیدر نے بتایا تھا کہ مجھ کہا گیا کہ نئے آرمی چیف کی تقرری سے پہلے ارشد شریف اور عمران خان کو راستے سے ہٹانا ہے، ناصر بٹ نے نواز شریف سے میرا تعارف گجرات کے مضبوط شخص کے طور پر کرایا تھا۔

صحافی ارشد شریف کے قتل کیس کی جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرکے پوسٹ مارٹم رپورٹ اور بیان حلفی جمع کرا دیئے ہیں، رپورٹ کے مطابق ٹیم پندرہ جنوری کو کینیا روانہ ہوگی،سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بینچ ازخود نوٹس کی سماعت آج کرے گا۔
 

RajaRawal111

Prime Minister (20k+ posts)
The rogue army destroyed the country
یار کیا ہو گیا ہے یہ اتنا ضروری تھریڈ تھا اس پر تو اتنی مزیدار ڈسکو ہو سکتی تھی - صرف اک بوجے نے آ کر تھوڑا سا کتھک پیش کیا باقی سارے غیب ہو ؟؟
نہ تم میجر عادل راجے پر اعتبار کرتے ہو نو تسنیم شاہ پر ؟ کوئی دھمال شمال شروع کرو - کیوں اتنی میوسی پھیلائی ہوئی ہے - یہ لو میں ڈگا لگاتا ہوں --- تم لو دھمال شروع کرو
یہ نیلے کپڑوں والا میں لیڈر ہوں ان ڈھولچیوں کا


arifkarim Citizen X Will_Bite Munawarkhan atensari sensible Sonya Khan Ishrat_baji karachiwala AbbuJee jani1 chacha jani Chacha Basharat Siberite Husaink Iconoclast 3rd_Umpire Wake up Pak Sohail Shuja surfer