ارشد شریف قتل کیس: پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مزید انکشافات سامنے آگئے

6arshadsharifpoatmrtrepo.jpg

کینیا میں قتل ہونے والے سینئر پاکستانی صحافی ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مزید انکشافات سامنے آگئے ہیں۔

خبررساں ادارےکی رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم کی رپورٹ میں اضافی تفصیلات سامنے آگئی ہے، 7 صفحات پر مشتمل پوسٹ مارٹم کی رپورٹ پولیس اور ارشد شریف کے اہلخانہ کو فراہم کردی گئی ہے۔

پمز اسپتال میں کیے جانے والے پوسٹ مارٹم کے دوران ارشد شریف کو قتل سے قبل بدترین طریقے سے تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، ارشد شریف کے جسم پر آںے والےزخموں کی تفصیلات بھی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں شامل ہیں۔


رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کے جسم پر 12 نشانات تھے،کمر کے اوپری حصے، سینے کے دائیں جانب اور گردن کے بائیں جانب زخم کا نشان تھا، بائیں آنکھ کے گرد سیاہ نشان موجود تھا، کمر پر موجود زخم کے گرد بھی سیاہ نشان موجود تھا۔

ارشدشریف کےدائیں ہاتھ کی 4 انگلیوں میں ناخن موجود نہیں تھے، جبکہ بائیں ہاتھ کے2 ناخنوں میں خون جمع ہوا تھا، بائیں ہاتھ کی شہادت کی انگلی پر زخم بھی موجود تھا۔

گولی لگنے سے ارشد شریف کے پھیپھڑے اور دماغ متاثرہوا تھا، ارشد شریف کی کھوپڑی کے بائیں جانب کی ہڈی بھی موجود نہیں تھی، جبکہ بائیں جانب سے دماغ کا حصہ متاثر تھا، گولی لگنے سے تیسری پسلی میں فریکچر بھی آیا تھا جبکہ دائیں کلائی پر رگڑ کا نشان بھی موجود تھا۔
 

Visionartist

Chief Minister (5k+ posts)

khurram sahi ya waqar sahib meyn sey kon qatil hey ya donon qatil heyn_? banda eisey hi lash uthaye ghuma nahıyn reha tha- hamid mir theek keh reha tha-----------------------------​

 

Abdullah9

Senator (1k+ posts)
It all shows that a heavy & brutal icebreaking practice was carried out on this innocent soul.
 
Last edited: