ارشدشریف : قاتل جانتے تھے کہ کسے مارنا اور کسے بچانا ہے، رانا ثنااللہ

rana-sna-arshad-shairf-case-kn.jpg


وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ صحافی و اینکر ارشد شریف کا کینیا میں قتل ایک ٹارگٹڈ مرڈر ہے، ارشد شریف کو قتل کرنیوالوں کو پتہ تھا کسے مارنا اور کسے بچانا ہے۔

نجی چینل "جیو" کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے 2 روز پہلے بھی کہا تھا کہ ارشد شریف کا واقعہ غلط شناخت کا نہیں ہے۔ وقار کے اسپانسر پر ارشد شریف دبئی سے کینیا پہنچے، وہ وقار کے فلیٹ میں ہی رہائش پزیر تھے۔


انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ وقار، خرم اور کینین پولیس کے ان 5 افسروں کی ملی بھگت کا نتیجہ ہے، تمام شواہد سے یہ بات ثابت ہے کہ یہ غلط شناخت کا کیس نہیں ہے۔ جن لوگوں نے گاڑی پر فائرنگ کی انہیں معلوم تھا کہ وہ کس پر فائر کر رہے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ فائر کرنے والوں کو معلوم تھا کہ ارشد شریف کس طرف بیٹھے ہیں، انہیں یہ بھی معلوم تھا کہ دوسری طرف کون بیٹھا ہے، اسے کیسے بچانا ہے اور ٹارگٹ کو حاصل کرنا ہے۔ دونوں طرح کے شواہد موجود ہیں کہ پاکستان سے کن لوگوں نے ارشد شریف کو باہر جانے پر مجبور کیا۔

راناثنااللہ نے کہا کہ کچھ لوگوں نے انہیں بلا کر کہا تھا کہ ملک سے چلے جاؤ، کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہاں پر حالات ایسے تھے کہ انہیں جانا پڑا۔ جبکہ ارشد شریف ملک سے جانا نہیں چاہتے تھے، انہیں ڈرانے کے لیے ایک فرمائشی تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا کہ آپ کی جان کو بہت خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد ارشد شریف جانے پر مجبور ہوئے یا رضا مند ہوئے۔ یہ تمام چیزیں بھی ریکارڈ پر موجود ہیں کہ کس طرح سے ارشد شریف کو پشاور سے جہاز میں بٹھایا گیا، کن لوگوں نے فرمائشی تھریٹ الرٹ جاری کرایا۔

انہوں نے کہا سب کچھ سامنے ہے کہ کن لوگوں نے انہیں ایئرپورٹ تک پہنچایا، کن لوگوں نے ارشد شریف کو دبئی پہنچایا۔ دبئی سے جس آدمی کی مداخلت یا مدد سے ارشد شریف کو ویزا آن لائن ارینج ہوا وہ وقار ہے، وقار ارشد شریف کو پہلے سے نہیں جانتا تھا، وقار نے کس کے کہنے پر یہ کام کیا؟

وزیر داخلہ نے کہا کہ ارشد شریف کیوں وقار کے گھر جا کر مہمان ٹھہرے؟ یہ ساری چیزیں ریکارڈ پر آ چکی ہیں، وقار کو ابھی تک نامزد اس لیے نہیں کر رہے کہ کمیشن نے ان چیزوں کو جا کر تفصیل سے دیکھنا ہے۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

یہ قاتل جنکا اےسیٹ ہے مفرور شریف کے اشارے پر انہیں ہی ارشد شریف کی شہادت اور عمران خان پر شوٹنگ میں امپلیکیٹ کر رہا ہے
ستاروں کی چال بتا رہی ہے یہ مچھل اپنی پھرتیوں کی وجہ سے مارا جائے گا
 

Cape Kahloon

Chief Minister (5k+ posts)
Rana tujhay to sari story ka pata ha uss ka nam be bata do jiss kay khanay per Arshad shreef ko qatal keya geya? Kenya main to Arshad sharif ka na koe dosman tha oor na uss kay khelaf Kenya main 16 FIR theen.
 

Cape Kahloon

Chief Minister (5k+ posts)
Rana tu to bohot kuch janata ha.
Un ka nam be bato jin nay Arshad shreef kay khelaf 16 police station main FIR record karwai theen oor kiss kay khanay per FIR record ke gain theen.
 

Glock

Senator (1k+ posts)
This goddamned bastard creature forgets that there were 16 FIR's before he felt the need to leave.
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
اس ہوشیار پوری گشتی کے بچے نے سارے پوائنٹ بتا دئے لیکن اصل پوائنٹ نہیں بتایا اس منشیات فروش اور ماڈل ٹاؤن کے قاتل اور باجوے کے پالتو کتے نے کہ اصل قاتل تو وہ حرام زادے ہیں جنہوں نے اسکے دوبئی ویزے کے ویلڈ ہونے کے باوجود وہاں کی اتھارٹیز کو پریشرائز کرنے کے بعد اس کوڈی پورٹ کرایا اس اصل حرامی اور مجرم اور قاتل وہ ہے جس نے ارشد شریف کا دوبئی سے نکلوایا
 
Sponsored Link