RajaPakistani
Voter (50+ posts)
کبھی ہمارے مشاعروں کی زینت حبیب جالب ہوا کرتے تھے ، فیض احمد فیض ہوا کرتے تھے.... احمد ندیم قاسمی، احمد فراز .... ہوا کرتے تھے .... کبھی شاعری کو انقلاب کا زریعہ سمجھا
جاتا تھا.... نظمیں اور ترانے لکھنے کی وجہ سے ملک بدر کر دیا جاتا تھا .... کوڑوں اور ڈنڈوں سے پٹائی ہوتی تھی لیکن دیوانہ پھر بھی کہا کرتا تھا "میں نہیں مانتا... میں نہیں جانتا ".... لیکن جہاں ہمارے ملک میں ہر شعبے اور ہر میدان میں زوال آیا ووھیں پر شاعری کو بھی دیمک لگ گئی، جہاں کبھی مشاعروں میں "راجہ بھوج" ہوا کرتے تھے ... آج کل "گنگو تیلی " واہ واہ بٹور رہے ہوتے ہیں.... جہاں کبھی مشاعرے میں اچھا شعر پڑھا جاتا تھا تو داد اور تحسین دینے والے، سمجھ کر داد دیتے تھے وہاں آج کل صرف " ہا ہا .... ہاۓ ہاۓ .... " داد کی ایک نئی قسم ایجاد ہو گئی ہے ... اس ویڈیو میں ایک صاحب نے ایک انتہائی گھٹیا شعر سنایا .... اور ان صاحب کی سوشل میڈیا پر فولوور شپ اتنی ہے کہ شاید فیض احمد فیض زندہ ہوتے تو ان کی بھی اتنی نہ ہوتی... اور شاید اس فورم کا کوئی موڈریٹر بھی اگر ان کا گرویدہ ہوا یا "ہوئی " تو یہ پوسٹ تو ڈیلیٹ سمجھو.... خیر شعر کے بعد محفل کا ذرا ماحول ملاحظہ فرمائیں ....جب ہمارے ادیب ، صحافی ، جج، سیاستدان .... ایسے ہوں گے تو سیالکوٹ والے واقعات بھی ہوں گے... اور ہم ای یم ایف کی گود میں بھی بیٹھیں گے.....

PLEASE DO NO DELETE DO NO MERGE