اربوں روپے کرپشن کا کیس، عدالت نے پرویز الہیٰ کو گرفتار کرنے سے روک دیا

pervaiz-elahi-khan-pak.jpg


کرپشن کا کیس، پرویزالہیٰ کی عبوری ضمانت27اپریل تک منظور

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ اور دیگر کے خلاف کرپشن کے کیس کی سماعت ہوئی، اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے پرویز الہیٰ کی عبوری ضمانت ستائیس اپریل تک منظور کرلی،عدالت نے پرویزالہیٰ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

ترجمان محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی اینڈ کمپنی نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ذریعے غیرملکی کمپنی کی واجب الادا رقم 2 ارب90 کروڑ کی ادائیگی کے کے لیے ساڑھے 12 کروڑ روپے رشوت وصول کی،چوہدری پرویز الہی کے خلاف مقدمہ ٹھوس شواہد کی بنا پر درج کیا گیا ہے-

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ اینٹی کرپشن لاہور کی خصوصی عدالت میں عبوری ضمانت حاصل کرنے کے لیے پیش ہوئے۔

ترجمان نے مزید کہا چوہدری پرویز الہی، مونس الہی اور محمد خان بھٹی کی ڈیل مونس الہی کے دوست زبیر خان نے کروائی،غیرملکی کمپنی کی واجب الادارقم کے عوض چوہدری پرویز الہی نے ساڑھے 6 کروڑ روپے،مونس الہی اور محمد خان بھٹی نے 5 کروڑ جبکہ زبیر خان نے 50 لاکھ روپے لئے-

ترجمان کے مطابق ملزمان پرویزالہی، مونس الہی، محمد خان بھٹی اور زبیر خان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے سابق سی ای او لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی علی انان قمر پر دباؤ ڈال کر 2 ارب 90کروڑ روپے کی فوری ادائیگی کروائی-

سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی، مونس الہی اور زبیر خان کی گرفتاری کے لیے اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔
 

3rd_Umpire

Chief Minister (5k+ posts)
ہے کوئی کوئی اِس فورم میں کوئی اصلی، نسلی،،،ازلی، اور ابدی پٹواری حرامزادہ
جس نے پانامہ ڈکیتی کیس، حدیبیہ کیس کے خلاف کم از کم "اِکّو واری" ھک لفظ بولا ہو ۔ ۔ ۔ ۔
چڑیا بابا نے تو سچ بول کر کُج اپنڑے گناہوں میں کمی کر دی ۔ ۔ ۔

https://twitter.com/x/status/1506639734679871488
 
Last edited: