ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کو قانونی شکل دےدی ، وزیراعظم کی ہدایت نظرانداز

mhafeez

Chief Minister (5k+ posts)
ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کو قانونی شکل دیتے ہوئے پرانا ایس آر او واپس لینے کی بجائے نیا ایس آر او جاری ۔ مریضوں کے ساتھ پھر ہاتھ کر دیا گیا ، وزیراعظم کی ہدایت کے باوجود ادویات کی قیمتوں میں کمی کے بجائے اضافہ کو قانونی شکل دے دی گئی ، ڈاکٹر ظفر مرزا بھی سابقہ وزیر صحت کے نقش قدم پر چل نکلے، پرانے ایس آر او کو واپس لینے کی بجائے ایس آر او 577 کے تحت ادویات کی قیمتوں میں کئے گئے اضافہ کو تحفظ فراہم کر دیا گیا ،

نئے ایس آر او میں ادویات کی قیمتوں میں نہ ہونے کے برابر کمی کی گئی ، ایبٹ کمپنی کی گولی ڈفستان جس کی قیمت 540 روپے تھی اسے بڑھا کر 828 کیا گیان۔نئے ایس آر او میں بھی اس کی قیمت 828 روپے برقرار رکھی گئی ، بلڈ پریشر کی گولی کونکور کی قیمت 162 روپے سے بڑھا کر 234 روپے کی گئی جب کہ نئے ایس آر او کے تحت اس کی قیمت 215 روپے کر دی گئی ،

اس دوائی کی ٢اڑھائی ایم جی کی قیمت 62 روپے سے بڑھا کر 125 روپے کی گئی نئے ایس آر او میں اس کی قیمت 105 روپے فکس کر دی گئی ، سرک کی پرانی قیمت 292 سے 487 روپے کی گئی پھر اس کو نئی قیمت 902 روپے دے دی گئی جب کہ نئے ایس آر او میں اس کی قیمت 828 روپے مختص کر دی گئی ہے ۔ شازو کمپنی کی ٹی بی سے بچاؤ کی دوائی اصل قیمت 815 روپے سے بڑھا کر 1215 روپے کی گئی اور اس میں اضافہ کرتے ہوئے اس کی قیمت 2011 روپے کر دی گئی

جب کہ نئے ایس آر او میں اس کی قیمت 1491روپے کر دی گئی ، اسی طرح آنکھوں میں ڈالے جانے والے ڈراپ ای ایٹروپین قیمت 21 روپے سے بڑھا26 روپے کی گئی اب اس فارمولا کی قیمت بڑھاتے ہوئے 25 سے زائد کمپنیوں کا فائدہ پہنچاتے ہوئے اس فارمولے کی قیمت 44 روپے 28 پیسے کر دی گئی ہے ۔ اسی طرح بیسیوں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کو قانونی شکل دیتے ہوئے نیا ایس آر او جاری کر دیا گیا۔


Source

 
Last edited:

mhafeez

Chief Minister (5k+ posts)
Vo drug regulatory authority ne nhi motayyan kien?

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کیوں پرانی قیمتیں ساتھ مینشن کرے گی اس طرح ان کی چوری پکڑنا آسان ہوجائے گا چند مثالیں اخباری رپورٹر نے دی ہیں کچھ خود بھی محنت کرلو
چند مزید مثالیں اس تھریڈ میں بھی ہیں
https://twitter.com/x/status/1112374939716325377
 

Back
Top