جبکہ عروہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان سے حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں، اللہ آپ کو محفوظ اور مضبوط بنائیں اور آپ کو صحیح کام کرنے کی توفیق دے۔
ماورا اور عروہ حسین ان دونوں جڑواں بہنوں نے بھی عمران خان کی حمایت کی ہے، ماورا تو باقاعدہ آزادی مارچ میں شریک ہوئیں ہیں۔
اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان بھی پی ٹی آئی کی حمایت میں ہیں اور کراچی جلسے میں شرکت کر چکے ہیں۔
ایمان علی بھی اسی روز پی ٹی آئی کے کارکنوں پر مبینہ پولیس تشدد کے خلاف کراچی میں دھرنے کے شرکاء کے ساتھ شامل ہوئیں۔
عطااللہ عیسیٰ خیلوی نے تو عمران خان کے لیے گانا بھی گا رکھا ہے بنے گا اب نیا پاکستان۔
جنید جمشید نے بھی پی ٹی آئی کے مارچ کے لیے ٹوئٹر کا سہارا لیا ہے اور انہوں نے لکھا ہے ہرے کپتان، انتخابی اصلاحات، احتساب اور انتخابی شفافیت۔
کاشف محمود نے تو واضح طور پر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج ہماری حکومت ہمیں یہ سیکھا رہی ہے کہ انصاف کے لیے لڑائی دہشتگردی ہے، اگر ایسا ہے تو میں دہشت گرد ہوں۔
معروف گلوکار فرحان سعید نے بھی اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان کے اصل دشمن نواز شریف یا ان کے جیسے لیڈرز نہیں، بلکہ وہ افراد ہیں جو اپنے مفادات کے لیے ان کی حمایت کر کے انہیں اقتدار میں لاتے ہیں، میں پورے دل کے ساتھ عمران خان کی حمایت کرتا ہوں اور میری خواہش ہے کہ وہ اس غیر قانونی نظام کے خلاف کامیابی حاصل کرسکیں۔
معروف اداکار مانی اور وقار بھی اکیس ستمبر کو کراچی میں پی ٹی آئی کے جلسے میں پورے جوش و خروش سے شریک ہوئے جبکہ اس سے پہلے وہ آزادی مارچ کے دھرنے میں بھی جا چکے ہیں۔