اداکارہ نمرہ خان کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی کوشش ناکام

8nirammkhahabduction.png

کراچی میں مشہور اداکارہ نمرہ خان کو مبینہ طور پر اغوا کی کوشش کے معاملے پر ڈی آئی جی ساؤتھ نے نوٹس لے لیا ہے، کہا کہ اداکارہ نے تاحال اس حوالے سے پولیس سے رابطہ نہیں کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو بیان میں اداکارہ نمرہ خان نے کہا ہے کہ وہ انہیں پیر کو کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں گاڑی کا انتظار کرتے ہوئے تین افراد نے میرے قریب آکر مجھے اغوا کرنے کی کوشش کی، ملزمان نے مجھے پکڑ کرمیرے پیٹ پر اسلحہ لگایا ، میں نے شور شرابا شرو ع کیا مگر کسی نے توجہ نا دی جس پر میں نے خود اپنا تحفظ کرتے ہوئے ملزمان کو دھکا دیا اور موقع سے فرار ہوگئی۔

https://twitter.com/x/status/1823356232633368776
اداکارہ کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے ڈی آئی جی ساؤتھ سے معاملے پر پولیس کی پروگریس کے حوالے سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایات دی ہیں کہ کیس کے انکوائری افسر ایس ایس پی جنوبی معاملے کی تفتیش و تحقیق کی رپورٹ پیش کریں۔


صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ اداکارہ کے بیان کی روشنی میں تفتیش کو آگے بڑھایا جائے اور اداکارہ کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

دوسری جانب ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ساؤتھ سے تفصیلات طلب کرلی ہیں اور کہا ہے کہ واقعہ تھانہ ساحل کی حدود میں پیش آیا، متعلقہ پولیس اسٹیشن تحقیقات کررہا ہے تاہم خاتون نے ابھی تک پولیس سے کوئی رابطہ نہیں کیا، اداکارہ کے درخواست دینے پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔
 

exitonce

Chief Minister (5k+ posts)
Nobat self defence per aa gaye hay, tou phir sub secuirty walown key chutti kar daynee chayea.
 

swing

Chief Minister (5k+ posts)
بی بی - پورا پاکستان ہی ،اغواء ہوا ، ہوا ہے اس وقت تو تمھارے رونے کو کون ،نوٹس کرے ، جو اغوا کار ہیں ؟