اداکارہ، اداکاری اور کاری ادا​

m00dy

MPA (400+ posts)

پردہ چہرے سے اٹھا، انجمن آرائی کر

اداکارہ، اداکاری اور کاری ادا​
(تحریر : یوسف ثانی)​

یہ ایک اداکارہ ہے۔ اداکاری کے پردے میں کاری ادا دکھانے اور کاری حملہ کرنے میں ان کا کوئی ثانی نہیں۔ یہ آنکھوں کے راستے دل میں اتر کر وہیں بسیرا کر لیتی ہے۔ اور یوں دل اپنی من مانی کرنے پر اتر آتا ہے۔ ان کا حملہ ٹین ایجرز پر فوری اثر کرتا ہے اور اگر فوری علاج نہ کیا جائے تو بڑھاپے تک اس کا سحر قائم رہتا ہے۔​

اداکارہ کا کوئی گھر نہیں ہوتا۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا کی بیشتر مشہور و معروف اداکاراؤں نے گھر سے بھاگ کر ہی اپنی اداکاری کا آغاز کیا تھا۔ کیونکہ گھریلو رشتے اداکارہ کی اداکاری کے راستے کی سب سے بڑی دیوار ہوتی ہے، جسے یہ پہلے ہی ہلے میں گرا دیتی ہے۔ کوئی شریف لڑکی اس وقت تک اداکارہ نہین بن سکتی جب تک وہ شرافت کا لبادہ اتار اور قدرتی رشتوں کو چھوڑ نہیں دیتی۔ ایک وقت تھا جب ڈرامہ نگاروں اور فلم سازوں کو اداکاراؤں کی سپلائی صرف اور صرف طوائفوں کے کوچہ سے ہوا کرتی تھی مگر شیطان کی کرپا سے اب یہ محتاجی نہیں رہی۔ ایک فلم ساز جب ایک خوبرو طوائف کی زلف گرہ گیر کے اسیر ہوئے تو اسے اپنی فلم میں کام کرنے کی پیشکش کر ڈالی۔ بھولی طوائف بولی۔ یہاں بڑے بڑے لوگ میرے پیچھے آتے ہیں۔ فلموں میں مجھے ٹکے ٹکے کے لوگوں کے پیچھے بھاگنا پڑے گا۔ جب اللہ نے مجھے یہاں عزت دولت سب کچھ دے رکھا ہے تو پھر میں فلموں میں کیوں جاؤں؟​

فلم یا ڈرامہ کی مرکزی اداکارہ کو ہیروئین بھی کہتے ہیں۔ ان کا نشہ بھی پوست والے ہیروئین سے کم نہیں ہوتا۔ البتہ ہر فلم بین کا برانڈ یعنی پسندیدہ ہیروئین جدا جدا ہوتی ہے۔ پرستار اپنی پسندیدہ ہیروئین کے نشہ میں دنیا و مافیہا سے بےگانہ ہو جاتے ہیں جبکہ اداکارہ کو خبر ہی نہین ہوتی کہ :​

کون مرتا ہے مری زلف کے سر ہونے تک – ع​

زیادہ سے زیادہ ہیرو کے ساتھ کام کرنے والی ہیروئین کی زیادہ سے زیادہ عزت کی جاتی ہے۔ جبکہ قبل ازیں اپنے پرانے پیشے میں یہ جتنے کم لوگوں سے وابستہ رہتی تھی، اس کی عزت و توقیر اتنی ہی زیادہ ہوا کرتی تھی۔ سچ ہے، وقت اور اسکے اقدار بدلتے دیر نہیں لگتی۔ بولڈ اینڈ بیوٹی کسی بھی اداکارہ کی دو بنیادی وصف شمار ہوتی ہے۔ اداکاراؤں کے حوالے سے بولڈنس نسبتاً ایک نئی اصطلاح ہے۔ قبل ازیں اسے بے شرمی کہا جاتا تھا۔ اداکاراؤں کے پیشے کی ابتدا ہی شرم و حیا کے لباس کو اتارنے سے ہوتی ہے۔ اور جوں جوں یہ آگے بڑھتی جاتی ہے، اس کا لباس اوپر سے نیچے اور نیچے سے اوپر کی طرف سکڑتا چلا جاتا ہے۔ لیکن میرا ایک دوست بالکل الٹ بات کہتا ہے۔ وہ کہتا ہے : جس تیزی سے ایک اداکارہ کا لباس اوپر سے نیچے اور نیچے سے اوپر کی طرف سکڑتا چلا جاتا ہے، وہ اسی تیزی سے ترقی کرتی چلی جاتی ہے۔ لباس کے بارے میں اداکارائیں بہت حساس ہوتی ہیں۔ ان کا پسندیدہ لباس قدرتی لباس ہے۔ اس لباس میں ان کی اداکاری کی مانگ اور قیمت بہت زیادہ ہوتی ہے۔ اداکارائیں شادی کو اپنے کیرئیر کی تباہی اور طلاق کو ترقی کا زینہ سمجھتی ہیں۔ اسی لئے اداکارائیں شادی سے کم اور طلاق سے زیادہ دلچسپی رکھتی ہیں۔​

کوئی اداکارہ اس وقت تک پرفیکٹ
( پرفیکٹ سٹرنجر کو رہا کرو ) ایکٹریس نہیں کہلاتی جب تک وہ محبت کے مناظر کی عکاسی کروانے میں مہارت نہ حاصل کر لے۔ یعنی ایسے مکالمے و افعال جو ایک شریف زادی صرف اپنے بیڈ روم میں اور اپنے سر کے تاج کے سامنے، یا ایک طوائف زادی اپنے کوٹھے کی چہار دیواری کے اندر صرف اپنے گاہک کے سامنے انجام دیتے ہوئے بھی شرما جاتی ہے۔ اسے ایک اداکارہ چکاچوند روشنی میں بہت سے لوگوں کی موجودگی میں اس خوبصورتی اور بولڈنس یعنی بے شرمی کے ساتھ ریکارڈ کرواتی ہے کہ اس کی ہر ادا، جسمانی خد و خال اور نشیب و فراز تمام باریکیوں کے ساتھ محفوظ ہو جاتے ہیں، جنہیں دیکھ دیکھ کر ان کے پرستار محظوظ اور ہیروئین کے نشے میں چور ہو جاتے ہیں۔​

ایک کامیاب اداکارہ صرف لوسین ہی نہیں بلکہ اینٹی لو سین میں بھی مہارت رکھتی ہے۔ جہاں یہ بہ رضا و رغبت اپنے پورے جسم کو پیش کرنے میں رتی بھر بھی نہیں ہچکچاتی وہیں یہ ولن کے ہاتھوں اپنی عزت لٹوانے کے تمام مراحل کو بڑی تفصیل سے پیش کرنے میں بھی یکساں مہارت رکتھی ہے۔ حالانکہ قبل ازیں اپنے پرانے پیشے میں کوئی ایسا کرنے کی جرات کرے تو وہ اسے اپنے پالتو غنڈوں سے یا سرکاری اہلکاروں سے پٹوا دیا کرتی تھی۔ کہتے ہیں کہ جسم فروش کواتین نے خود کو بیچنے کا آغاز ناچ گانے سے کیا تھا۔ پہلے یہ امراء کے لئے مجرا کیا کرتی تھیں۔ بعد ازاں عوام کی خاطر گلوکاری اور اداکاری شروع کر دی۔ مجرا یا تو امراء کی کوٹھی پر ہوا کرتا تھا یا طوائف کے کوٹھے پر۔ عوام کے لئے گلوکاری کا آغاز ریڈیو سے ہوا۔ ریڈیو پاکستان کے پہلے ڈائریکٹر جنرل زیڈ اے بخاری نے جب ریڈیو پر موسیقی کے پروگرام کا آغاز کیا تو پہلے پروگرام کی بکنگ کے لئے وہ خود بہ نفس نفیس طوائفوں کے کوٹھے پر گئے تھے۔ بعد ازاں ریڈیو پاکستان اس معاملہ میں نہ صرف خود کفیل ہو گیا بلکہ ریڈیو سے تربیت یافتہ گلوکاراؤں کو ٹی وی اور فلم کے لئے ایکسپورٹ بھی کرنے لگا۔ آج پاکستان دنیا بھر کو بالعموم اور مڈل ایسٹ کو بالخصوص بولڈ اینڈ بیوٹی وافر تعداد و مقدار میں ایکسپورٹ کرتا ہے اور خاصہ زرمبادلہ کماتا ہے۔​

اداکارہ چھوٹی ہو یا بڑی، سب کی منزل ایک ہوتی ہے۔ قدآور اداکارہ وہ کہلاتی ہے جو اپنے قد و قامت اپنے کپڑوں سے باہر نکال سکے۔ اداکاراؤں کا کوئی دین، کوئی نظریہ یا کوئی کیریکٹر نہیں ہوتا سوائے فلمی کیریکٹر کے۔ یہی وجہ ہے کہ اداکارہ ایک فلم میں جسے بھائی بناتی ہے، اگلے فلم میں اسے پریمی یا شوہر بناتے ہوئے کوئی عار نہیں ہوتا۔ ایک اداکارہ سین کی ڈیمانڈ کو پورا کرنا اپنا دھرم اور ایمان سمجھتی ہے۔ خواہ وہ سین اس کے اپنے دین دھرم کے خلاف ہی کیوں نہ ہو۔ اسی لئے کہتے ہیں کہ اداکارہ پہلے مسلمان ہو ہندو ہو یا عیسائی، اداکاری کے شعبہ میں داخل ہونے کے بعد صرف اور صرف اداکارہ رہ جاتی ہے۔ لہذا کسی اداکارہ کے کسی بھی فعل کو کسی دین دھرم بالخصوص اسلام کے حوالے سے تو دیکھنا ہی نہیں چاہیے۔ ایک ٹی وی مذاکرے میں جاوید شیخ نے کیا خوب کہا تھا کہ فلم انڈسٹری کی بات کرتے ہوئے آپ اسلام کی بات نہ کیا کریں۔ اسلام کا فلم سے یا فلم کا اسلام سے کیا تعلق۔​

کہتے ہیں کہ جہنم میں عورتوں کی تعداد زیادہ ہو گی۔ اگر ایسا ہوا تو یقیناً وہاں اداکاری کرنے والی عورتوں ہی کی بہتات ہو گی۔ خواہ ایسی عورتیں ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کرتی رہی ہوں یا گھروں میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ۔ اچھے وقتوں میں جب کوئی غلط کام کرنے کا ارادہ بھی ظاہر کرتا تھا تو لوگ خوش گمانی کے تحت کہا کرتے تھے کہ زیادہ اداکاری نہ کرو اور سدھر جاؤ ورنہ ۔۔۔ اب یہی اداکاری بولڈنس یعنی بے حیائی کے ساتھ ایک پیشہ بن چکی ہے۔ اللہ ہر مسلمان کو اداکارہ کی اداکاری اور اس کی کاری ادا سے محفوظ رکھے۔ آمین۔​
 
Last edited by a moderator:

نادان

Prime Minister (20k+ posts)

کہتے ہیں کہ جہنم میں عورتوں کی تعداد زیادہ ہو گی۔

سنی سنائی بات نہ کیا کریں
 
m00dy

MPA (400+ posts)

کہتے ہیں کہ جہنم میں عورتوں کی تعداد زیادہ ہو گی۔

سنی سنائی بات نہ کیا کریں

یہ تو اب وہاں جا کہ ہی پتا لگنا ، فلحال
" ان سنی " کر دیتے ہیں یہ بات

(bigsmile)
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)

یہ تو اب وہاں جا کہ ہی پتا لگنا ، فلحال
" ان سنی " کر دیتے ہیں یہ بات

(bigsmile)

مجھے تو کبھی پتا نہیں لگنا کہ الله کی رحمت سے امید ہے کہ وہ مجھے وہاں کہیں جنت میں کوئی چھوٹا سا مقام دے دے گا ..
الله کے عدل سے یہ امید نہیں کہ پہلے وہ اس دنیا میں آپ مردوں کے ستم سہنے کو چھوڑ دے گا اور پھر خود بھی عورتوں کو جہنم میں ڈال دے گا ..
 
٢٠١٥ میں بھی اپ کو لگتا ہے کہ مرد ظلم کرتا ہے عورت پر ؟
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)

٢٠١٥ میں بھی اپ کو لگتا ہے کہ مرد ظلم کرتا ہے عورت پر ؟

جی آج بھی ..صورتیں نئی ہیں ..گھاتیں نئی ہیں ...کتنی فیصد خواتین ہونگی ...جو مقابلہ کر پاتی ہونگی ..
 
m00dy

MPA (400+ posts)
جی آج بھی ..صورتیں نئی ہیں ..گھاتیں نئی ہیں ...کتنی فیصد خواتین ہونگی ...جو مقابلہ کر پاتی ہونگی ..

تھوڑی سی ریاعت ہم مرد بیچاروں کو بھی دے دیں ، یہ مانا کہ عورتیں مظلوم ہیں ، مگر کچھ مرد بھی عورت کہ ظلم کا شکار ہوتے ہیں ، اور ویسے بھی آج کل کی عورت ، کی سب سے بڑی دشمن خود عورت ہے
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)

تھوڑی سی ریاعت ہم مرد بیچاروں کو بھی دے دیں ، یہ مانا کہ عورتیں مظلوم ہیں ، مگر کچھ مرد بھی عورت کہ ظلم کا شکار ہوتے ہیں ، اور ویسے بھی آج کل کی عورت ، کی سب سے بڑی دشمن خود عورت ہے

گنتی کے مرد ہونگے جو مظلوم ہونگے ...اب آپ خود ہی ان سے ہمدردی کر لیں ...
یہ آج کل کی بات نہیں ہے ..ہر زمانے میں یہ کہا جاتا ہے کہ عورت عورت کی دشمن ہے ..اپنی زیادتیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے ..اس دشمنی کی بھی کھوج کریں گے تو نیچے تہہ میں کسی مرد کا ہی ہاتھ ہو گا ...سوچئے گا ضرور اس بات پر
 
چلیں اٹے میں نمک کہ برابر ہی سہی اتنا تو مانا اپ نے ، بہو کی دشمن ساس ، نند کو بھابھی سے بیر ، بھابھیوں کی اپس میں نہی بنتی، اور سب سے بھر کر
یہ کہ عورت کی سوکن بھی ایک عورت ہی ہوتی ہے، اپ بھی ذرا اس پے سوچ بچار کیجئیے گا
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)

چلیں اٹے میں نمک کہ برابر ہی سہی اتنا تو مانا اپ نے ، بہو کی دشمن ساس ، نند کو بھابھی سے بیر ، بھابھیوں کی اپس میں نہی بنتی، اور سب سے بھر کر
یہ کہ عورت کی سوکن بھی ایک عورت ہی ہوتی ہے، اپ بھی ذرا اس پے سوچ بچار کیجئیے گا

اگر مرد اپنے ان رشتوں میں توازن رکھے تو کوئی عورت کسی عورت کی دشمن نہیں ..فی زمانہ کم کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے ..ان سسرالی رشتوں میں لڑائی جھگڑے ...

ظاہر ہے مرد کو ہی چار شادیوں کی اجازت ہے تو سوکن بھی عورت ہی ہوگی .

(bigsmile)
 
m00dy

MPA (400+ posts)
اگر مرد اپنے ان رشتوں میں توازن رکھے تو کوئی عورت کسی عورت کی دشمن نہیں ..فی زمانہ کم کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے ..ان سسرالی رشتوں میں لڑائی جھگڑے ...

ظاہر ہے مرد کو ہی چار شادیوں کی اجازت ہے تو سوکن بھی عورت ہی ہوگی .

(bigsmile)

مرد تو توازن رکھتا ہے مگر اکثر دیکھنے میں آیا کہ عورت ناشکری واقع ہوئی ہے ، قناعت پسندی تو اب ناپید ہوتی جا رہی ہے خاص کر عورتوں میں
، باقی اپ کی آخری بات میں پتا نہی گلہ ہے یا حسد

(bigsmile)​
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)

مرد تو توازن رکھتا ہے مگر اکثر دیکھنے میں آیا کہ عورت ناشکری واقع ہوئی ہے ، قناعت پسندی تو اب ناپید ہوتی جا رہی ہے خاص کر عورتوں میں
، باقی اپ کی آخری بات میں پتا نہی گلہ ہے یا حسد

(bigsmile)​

جہاں جہاں مرد توازن رکھتا ہے ..کسی ایک رشتے کو دوسرے رشتے پر فوقیت نہیں دیتا ...وہاں وہاں گھروں میں سکوں بھی ہے اور رشتوں میں محبت بھی ..
رہی دوسری بات ..یہ بور کے وہ لڈو ہیں جسے کھانے والا بھی پچھتائے اور نہ کھانے والا بھی ..اسی لئے نہ حسد کا سوال پیدا ہوتا ہے اور نہ ہی گلہ ہے
 
مطلب اپ اس شعر پے یقین رکھتی ہیں کہ
" وجود زن سے ہے کائنات میں جنگ " اور رہی بات لڈو کی تو نہ کھا کہ پچھتانے سے بہتر ہے بندہ کھا کہ پچھتا لے

:p​
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)

مطلب اپ اس شعر پے یقین رکھتی ہیں کہ
" وجود زن سے ہے کائنات میں جنگ " اور رہی بات لڈو کی تو نہ کھا کہ پچھتانے سے بہتر ہے بندہ کھا کہ پچھتا لے

:p​
یہ تو بڑے نصیب کی بات ہے اس زن کے لئے کہ کوئی اس کی خاطر لڑے ...
اینڈ رزلٹ تو پچھتانا ہی ہے نا ..کیا فرق پڑتا ہے کیسے پچھتائے
 
m00dy

MPA (400+ posts)
یہ تو بڑے نصیب کی بات ہے اس زن کے لئے کہ کوئی اس کی خاطر لڑے ...
اینڈ رزلٹ تو پچھتانا ہی ہے نا ..کیا فرق پڑتا ہے کیسے پچھتائے

زر ، زن ، اور زمین کی لڑائی مے خسارے میں ہمیشہ مرد ہی رہا

:(
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)

زر ، زن ، اور زمین کی لڑائی مے خسارے میں ہمیشہ مرد ہی رہا

:(

میرا خیال اس کے بلکل ہی الٹ ہے ...بیچاری اس دنیا میں تو خسارے میں ہے ہی ...آپ تو اسے جہنم میں بھی جانے کی خبر دے رہے ہیں
 
m00dy

MPA (400+ posts)
میرا خیال اس کے بلکل ہی الٹ ہے ...بیچاری اس دنیا میں تو خسارے میں ہے ہی ...آپ تو اسے جہنم میں بھی جانے کی خبر دے رہے ہیں

چلیں اداس نہ ہوں موڈ کو بہتر کرنے کے لیے یہ لیں

(bigsmile)

11535836_746652182113992_7313706046401717749_n.png

باقی اپ کہ خیالات سے بھی استفادہ حاصل کریں گے کسی دن

:P
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)

چلیں اداس نہ ہوں موڈ کو بہتر کرنے کے لیے یہ لیں

(bigsmile)

11535836_746652182113992_7313706046401717749_n.png

باقی اپ کہ خیالات سے بھی استفادہ حاصل کریں گے کسی دن

:P
نہیں میں ہر گز اداس نہیں ہوں ..ان فیکٹ آج میرا موڈ کافی اچھا ہے ..
 
m00dy

MPA (400+ posts)
نہیں میں ہر گز اداس نہیں ہوں ..ان فیکٹ آج میرا موڈ کافی اچھا ہے ..

اپ کہ موڈ کو اور اچھا بنانے کے لیے
(bigsmile)​
ایک پردہ نشیں کی خوش فہمی...
لکھتی ہیں کہ
ﺗﻮ ﻧﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﮬﮯ ﮐﺒﮭﯽ ﭼﺎﻧﺪ ﭘﮧ ﺑﮩﺘﺎ ﭘﺎﻧﯽ؟؟؟؟
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﮬﮯ ﯾﮧ ﻣﻨﻈﺮ ﺍﭘﻨﺎ ﻣﻨﮧ ﺩﮬﻮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ

:lol:​
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)

اپ کہ موڈ کو اور اچھا بنانے کے لیے
(bigsmile)​
ایک پردہ نشیں کی خوش فہمی...
لکھتی ہیں کہ
ﺗﻮ ﻧﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﮬﮯ ﮐﺒﮭﯽ ﭼﺎﻧﺪ ﭘﮧ ﺑﮩﺘﺎ ﭘﺎﻧﯽ؟؟؟؟
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﮬﮯ ﯾﮧ ﻣﻨﻈﺮ ﺍﭘﻨﺎ ﻣﻨﮧ ﺩﮬﻮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ

:lol:​

:lol:

جینے دیں اگر کوئی کسی خوش فہمی میں جینا چاہتا ہے تو ...کسی بھی غلط فہمی سے تو اچھا ہے