اداروں کا وقار

Zia Hydari

Chief Minister (5k+ posts)


اداروں کا وقار
ہماری عوام کی مثال اس عورت کی سی ہے جو اپنی عزت بچانے کے لئے غنڈوں کے چنگل سے نکل کر کسی شریف کے ہتھے چڑھ جاتی ہے وہ بھی اس کی عزت لوٹتا ہے۔ اب عوام کس کا سہارا لے؟؟؟ جس کو نجات دھندہ سمجھو وہ لٹیرا۔۔۔۔
فوج کا کردار تو سرحدوں کی حفاظت ہوتا ہے، مگر دشمن وطن غدار جنکا دماغ کسی مینڈک سے بڑا نہیں ہوتا ہے، ایسے وقت میں فوج کا مورل ڈاؤن کررہے ہے جبکہ دشمن سرحدوں پر بھاری اسلحہ سے گولہ باری کررہا ہے اور فوجی اپنے سرحدوں پر اپنے خون سے آبیاری کررہے ہیں۔ حکومت کے ایجنٹ جو دشمن ملک کے ایجنڈے پر ہماری فوج کو بدنام کررہے ہیں ان کے خلاف حکومت کوئی کارروائی نہیں کرے گی۔ کیا عدلیہ ان کے خلاف کوئی ایکشن کرے گی؟؟؟؟
میں عدل سے متعلق اتنی عجیب و غریب سچی باتیں سرعام نہیں کرنی چاہوں گا، جاننے والوں سے کو ئی بات پوشیدہ نہیں ہے، مجھے اداروں کا وقار عزیز ہے، پھر بھی ایک لطیفہ سنادیتا ہوں۔۔۔۔
راوی بیان کرتے ہیں کہ ایک قصبے میں وکیل استغاثہ نے گواہ پر جرح شروع کی۔ گواہ قصبے کی سب سے قدیمی مائی تھی۔
وکیل بھرپور اعتماد سے مائی کی طرف بڑھا اور اس سے پوچھا: مائی بشیراں کیا تم مجھے جانتی ہو؟
مائی بشیراں: ہاں قدوس۔ میں تمہیں اس وقت سے اچھِی طرح جانتی ہوں جب تم ایک بچے تھے۔ اور سچ پوچھو تو تم نے مجھے شدید مایوس کیا ہے۔ تم جھوٹ بولتے ہو۔ اپنی بیوی کو دھوکہ دیتے ہو۔ تم لوگوں کو استعمال کر کے پھینک دیتے ہو۔ اور پیٹھ پیچھے ان کی برائیاں کرتے نہیں تھکتے۔ تمہارا خیال ہے کہ تم بہت ذہین ہو حالانکہ تمہاری کھوپڑی میں مینڈک جتنا دماغ بھی نہیں ہے۔ ہاں میں تمہیں بہت اچھی طرح جانتی ہوں۔
وکیل ہکا بکا رہ گیا۔ اس کی سمجھ میں نہیں آیا کہ اب کیا پوچھے۔ گھبراہٹ میں اس نے وکیل دفاع کی طرف اشارہ کیا اور پوچھا: مائی بشیراں تم اس شخص کو جانتی ہو؟
مائی بشیراں: اور نہیں تو کیا عبدالغفور کو نہیں جانتی؟ اسے اس وقت سے جانتی ہوں جب یہ ڈائپر میں گھومتا تھا اور سارا محلہ ناک پر ہاتھ رکھ کر اس سے دور بھاگتا تھا۔ یہ یہاں کا سست ترین بندہ ہے اور ہر ایک کی برائی ہی کرتا ہے۔ اوپر سے یہ ہیروئنچی بھی ہے۔ کسی بندے سے یہ تعلقات نہیں بنا کر رکھ سکتا۔ اور شہر کا سب سے نکما اور ناکام وکیل یہی ہے۔ چار بندیوں سے اس کا افئیر چل رہا ہے۔ جن میں سے ایک تمہاری بیوی بھی ہے۔ ہاں اس بندے کو میں اچھی طرح جانتی ہوں۔
جج نے دونوں وکیلوں کو اپنے پاس بلایا اور آہستہ سے بولا: اگر تم دونوں احمقوں میں سے کسی نے مائی بشیراں سے یہ پوچھا کہ وہ مجھے جانتی ہے
تودونوں کو پھانسی دے دوں گا ۔
 
Last edited by a moderator:

jaanmark

Chief Minister (5k+ posts)

 

tariisb

Chief Minister (5k+ posts)


اداروں کا وقار کیونکر ہو ؟ جب زمہ دار ہی داغدار ہوں ، یہی مسلۂ ہے
 

Zia Hydari

Chief Minister (5k+ posts)
حد ہو گئی ہے [hilar][hilar][hilar][hilar][hilar]



اگر آپ کا عدلیہ جانا ہو، تو آپ دیکھیں گے کہ سیشن جج سے لیکر اعلی جج تک سب نے نیلام گھر کھولا ہوا ہے، بولی لگاؤ اور انصاف پاؤ۔
 

Back
Top