اب ہوا سے پٹرول بنائیں

Mojo-jojo

Minister (2k+ posts)
اب ہوا سے پٹرول بنائیں


آخری وقت اشاعت: ہفتہ 20 اکتوبر 2012 ,* 10:56 GMT 15:56 PST


121020020726_petrol_304x171_bbc_nocredit.jpg
ہوا سے پٹرول حاصل کرنے کا خیال نیا نہیں ہے اس پر پہلے سے کام ہو رہا ہے



پٹرول پیدا کرنے کا ایک نیا طریقہ تجویز کیا گیا ہے جس میں ہوا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ اخذ کرنے کے بعد اسے پانی سے حاصل کی گئی ہائیڈروجن گیس سے ملا کر ایندھن بنانے کی بات کی گئی ہے۔

لیکن سائنسدان کہتے ہیں کہ ایندھن کے معاملے میں کچھ بھی مفت حاصل نہیں ہوتا۔ جیسے پودوں کو کاربن ڈائی آکسائیڈ اور پانی سے توانائی کے لیے سورج کی ضرورت پڑتی ہے بالکل اسی طرح ہوا سے پٹرول حاصل کرنے کے لیے بجلی کی ضرورت پڑے گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کو توانائی سے بھرے خلیوں میں تبدیل کرنے کا خیال نیا نہیں ہے۔ انیس سو چورانوے میں امریکہ کی پرِنسٹن یونیورسٹی میں اس کے بارے میں ایک رپورٹ شائع کی گئی تھی۔ حال ہی میں ایک ’لِکویڈ لائٹ‘ نامی کمپنی نے بھی اس تکنیک کو استعمال کرنا شروع کیا ہے۔

آئیس لینڈ میں ’کاربن ری سائیکلنگ انٹرنیشنل‘ نے سن دو ہزار گیارہ میں ایک پلانٹ کا افتتاح کیا تھا جس میں دوسری فیکٹریوں سے خارج ہونے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ سے سالانہ پچاس لاکھ لیٹر میتھنال تیار کی جاتی ہے۔ کمپنی نے تجرباتی مرحلے میں دس لاکھ پاؤنڈ کی لاگت سے پچاس لاکھ لیٹر میتھنال تیار کی ہے۔ایئر فیول سِینتھیسس اس میتھنال کو پٹرول میں تبدیل کرتی ہے۔

فرم کے سربراہ پیٹر ہیرِیسن نے بی بی سی کو بتایا کہ تجرباتی مرحلے میں اس عمل پر آنے والی لاگت سے زیادہ توجہ کاربن ڈائی آکسائیڈ سے توانائی حاصل کرنے کے اصول کو درست ثابت کرنے پر مرکوز تھی۔ ’برطانیہ میں ہم صرف یہ ثابت کرنا چاہ رہے ہیں کہ ہوا سے پٹرول بنایا جا سکتا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم نے یومیہ ایک ٹن ایندھن پیدا کرنے کے یونٹ کا ڈیزائن تیار کر لیا ہے اور امید ہے کہ دو ہزار پندرہ تک پیداوار شروع کر دیں گے۔‘
 
Last edited:

aamirksa

Chief Minister (5k+ posts)
میں تو بچپن سے جانتا ہوں کے لوگ پانی میں بھی پکوڑے تلتے ہیں
samosay.jpg
 

Ali raza babar

Chief Minister (5k+ posts)
Yar Aik term Udru mein use hoti hai Kooayen Ka maindak .....

Hum log Apnay apnay Kooayn mein rehtay hein ... Koi bhi Out of the box baat karay to mazak uraya jata hai ... Everything is possible when you put your intentions rightly .
 

tariisb

Chief Minister (5k+ posts)


بہت کچھ ممکن ہے ، کچھ ظاہر ہورہا ہے ، کچھ پر "پردے" ڈالے جا رہے ہیں ،
منظر عام پر وہی اۓ گا ، جس کو ملٹی نیشنل کمپنیز اور عالمی اجارہ داروں سے ، "عدم اعتراض" کا سرٹیفکیٹ ملے گا ،
 

Back
Top