A-Thinker
Minister (2k+ posts)

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما پرویز رشید کہتے ہیں عمران خان کو جمہوریت کو نقصان پہنچانے کا موقع نہیں دیں گے۔
سماء کو خصوصی انٹرویو میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما پرویز رشید نے کہا کہ احتجاج اور میاں صاحب کی آزادی جڑے ہیں، اب خلائی نہیں مہنگائی مخلوق کی بات ہوگی جس کے ذمہ دار عمران خان ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کوئی مجبورکررہا ہے تو عمران خان جرات کرکے بتائیں، پیٹ پرلات مارنے، دفاع کو مہنگا کرنے والے کیلئے نرمی نہیں، عمران خان کو جمہوریت کو نقصان پہنچانے نہیں دیں گے، کوئی چیزتوڑیں گے نہیں لیکن قومی جذبات کی ترجمانی کریں گے اور کوئی شرارت کرے گا تو اس کا پتہ چل جائے گا۔
پرویز رشید کا کہنا تھا کہ کہا گیا روز 12ارب چوری،30ارب ماہانہ منی لانڈرنگ ہوتی ہے لیکن پٹرول کی قیمتیں ،قرضے جیبوں میں ڈالنے کا الزام لگایا تو اب یہ ساری بچت کے باوجود آئی ایم ایف کیوں گئے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے قرضوں پر کمیشن بنائیں جو فیصلہ کرے رقم کہاں خرچ ہوئی، ہم نے ہزاروں کلو میٹرموٹروے بنائی ان سے چھوٹی سی بی آر ٹی نہیں بن رہی ، لائق، کام کرنے والے کو جیلوں میں ڈال دیا نالائقوں کوانعام دے دئیے۔
پرویز رشید نے کہا کہ بیڈگورننس کے خلاف احتجاج اور میاں صاحب کی آزادی جڑے ہیں، مریم بھرپور سیاسی کردار ادا کریں گی اور جو بھی قیمت دینا پڑی دیں گی
Source