اب تک پی ٹی آئی کے کتنے ہزار ورکر گرفتار ہو چکے ہیں؟

12imrankhan%20arresstststst.jpg

اسلام آباد، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے پاکستان تحریک انصاف کے 9ہزار 96 حامیوں اور اراکین کو گرفتار کیا گیا : رپورٹ

سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی طرف سے الزام لگایا گیا تھا کہ 9 مئی (یوم سیاہ) کے بعد ملک بھر سے ان کی سیاسی جماعت کے تقریباً 10 ہزار حامیوں اور ارکان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے عمران خان کے بیان پر جواب میں گرفتار افراد کی تعداد کو بڑھانےکا الزام لگایا گیا ہے۔ جیو کے مطابق 9 مئی (یوم سیاہ) کے شرپسند واقعات کے بعد 5 جون تک ملک بھر سے 9 ہزار 96 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

Capture.jpg


عمران خان کی یکم جون کو ریکارڈ شدہ نشر کی گئی تقریر میں کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے 10 ہزار کارکنوں کو جیلوں میں ڈالا گیا ہے۔ عمران خان کی یہ ویڈیو ایک ملین سے زائد بار دیکھی جا چکی ہے۔ فرانس 24 نیوز چینل کے ساتھ ایک انٹرویو میں 27 مئی کو بھی عمران خان نے 10ہزار کارکنوں کی گرفتاری کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری تمام اعلیٰ قیادت کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

دفاعی تجزیہ کار ڈاکٹر کلاڈ نے بین الاقوامی اشاعتی ادارے سی این این کے میزبان فرید زکریا کو دیئے گئے عمران خان کے انٹرویو کو شیئر کیا جس میں وہ کہہ رہے ہیں میری سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے 10 ہزار کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ میری ساری قیادت کو جیلوں میں ڈال کر مجھے اکیلا کر دیا گیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1660334850623012865
ایک سوشل میڈیا صارف مومن ملک نے عمران خان کے سی این این کو انٹرویو کے ردعمل میں لکھا کہ: یہ ایک غلط نمبر ہے! تحریک انصاف کے 10 ہزار کارکنوں کو گرفتار نہیں کیا گیا، عمران خان اگر ایسا کہہ رہا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ یہ سچ بھی ہو۔

https://twitter.com/x/status/1660395684720156672
اپلائیڈ اکنامکس کے پروفیسرسٹیو ہینک نے اپنے پیغام میں لکھا کہ: عمران خان کے مطابق غیراعلانیہ مارشل لاء لگا دیا ہے، 9 مئی کے واقعات کے بعد ان کے 10ہزار کارکن گرفتار کر لیے گئے ہیں، کیا مجھے کچھ اور کہنے کی ضرورت ہے؟

https://twitter.com/x/status/1663229212881305603
ردعمل میں ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ: 10 ہزار سیاسی کارکنوں کی گرفتاری کا ثبوت عمران خان کے اپنے بیانات ہیں! کیا مجھے مزید کہنے کی ضرورت ہے؟

https://twitter.com/x/status/1663514690633318403
دستاویزات کے مطابق 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد اسلام آباد، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے پاکستان تحریک انصاف کے 9ہزار 96 حامیوں اور اراکین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا پولیس ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر 2ہزار 971 افراد کو گرفتار کیا گیا جس میں سے زیادہ تر گرفتاریاں پشاور سے کی گئیں۔ 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں 85 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

جیو فیکٹ چیک کے مطابق ترجمان آئی جی پنجاب پولیس مبشر حسین کے مطابق پنجاب سے 5 ہزار سے زائد افراد گرفتار کیے گئے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آپریشنر عمران کشور کی طرف سے دی گئی دستاویزات کے مطابق لاہور سے 1921 افراد میں سے 911 کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن کی شناخت نادرا اور جیوفینسنگ کے ذریعے کی گئی۔

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے 564 افراد کو گرفتار کیا گیا جس کی تصدیق اسلام آباد پولیس کے ترجمان تقی جواد نے 3 جون کو کی تھی۔ گرفتار کیے گئے افراد میں سے کچھ افراد کو رہا بھی کیا گیا۔ ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق بلوچستان سے 3 جون تک 48 گرفتار کیا گئی تھیں۔

سندھ سے مجموعی طور پر 513 افراد گرفتار کیے گئے۔ جیو فیکٹ چیک کے مطابق آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں سے کسی شخص کے گرفتار ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
 
Last edited:

ek hindustani

Chief Minister (5k+ posts)
Imran khan sahab ney Pakistani Awaam k dil o dimagh mein haqeeqi azaadi ki shamaa roshan kar di hai.
Khan Sahab rahein ya rahein lekin ab Awaam jaag chuki hai samajh chuki hai.
Haqeeqi Aazaadi lay kar rahey gi aaj nahi kall hi sahi....