
موریطانیہ کشتی حادثے میں جاں بحق ابوبکر کو بیرون ملک بھجوانے کیلئے خاندان نے 40لاکھ روپے جمع کرکے دیئے، ابوبکر کے والد کی حکومت سے مدد کی اپیل۔
موریطانیہ کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے لالہ موسیٰ کے ابوبکر کو اسپین بھجوانے کیلئے پورے خاندان نے 40 لاکھ روپے جمع کرکے دیئے تھے۔
ابوبکر کے کزن نے بتایا کہ انہوں نے سب بہن بھائیوں سے اکٹھا کرکے ایجنٹ کو 40 لاکھ روپے دیئے تھے جبکہ ابوبکر کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ زمین فروخت کرکے دو بچوں کے باپ ابوبکر کو بہتر مستقبل کے لیے اسپین بھیجنے کی حامی بھری، ایجنٹ مزید پیسے مانگتے تو دے دیتے بچوں کی جان تو بچ جاتی، ملک میں بےروزگاری کے باعث نوجوان یورپ جانے کی کوشش کرتے ہیں.
ابوبکر کا اہل خانہ نے الزام لگایا کہ یہ کشتی حادثه نھیں بلکھ پیسوں کی لالچ میں نوجوانوں کی جان لی گئی ھوئی، دوسری جانب مراکش کشتی حادثه میں جاں بحق اور لاپتھ غیر قانونی تارکین وطن کو بھجنئی میں ملوث خاتون سمیت 2 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرکي ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گي۔
کشتی حادثے میں وزیر آباد کا رہائشی شہزاد بٹ بھی موجود تھا جس کے بزرگ والد نے حکومت سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیٹے کی کوئی خبر نہیں ہے حکومت تعاون کرے۔.
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/DY6CvnJ/55.jpg