آہ و فغاں کیسا؟

SAYDANWAR

Senator (1k+ posts)
راحیل شریف کی رخصت پرآہ و فغاں کیسا؟ میں خود بھی شکوے کرنے والوں ہی میں سے ہوں۔مور جب ترنگ میں مستاتہ ہے ،تھکن سے چور جب اسکی نگاہ اردگرد کے ماحول اور اپنے پیروں پر پڑتی ہے تو بہت پچھتاتا اور شرمندگی محسوس کرتا ہے کہ کس کے لئے تھکا ہارا،یہاں تو کوئی حوصلہ افزائی کرنے والا نہیں۔
بالکل اس ہی طرح جیسےبرے کاموں پر جاہل سے جاہل پڑہے لکھوں کے ساتھ ملکر گالم گلوچ میں شریک ہونا تو اپنا فرض سمجھتا ہے مگر برائی کے خاتمے کے اقدام میں حصہدار نہیں بنتا،اچھے کام کرنے والے کو مصلحت پرستوں کے اختلاف کو دوام بخشتا ہے،

بعد میں روتا دھوتا رہتا ہے۔ہماری اس ہی خصلت سے گمراہ ہوکر سابق ڈکٹیٹر صدر کے اچھے کاموں کے باوجود انہیں گمراہ کن ٹویٹ،فیس بک پر کروڑوں جھوٹی تعریفیں کر کے پاکستان( فیالحال انکے لئے پنجرہ یا قید خانے) میں بلا کر پھنسا کر غائب ہو گئے۔اقتدار پر براجمان مشرف کو خرچ کرنے کی کوششوں میں انتہاؤں تک پہونچ گئے تب پرویز مشرف کو احساس ہوا کہ سوشل میڈیا اپنی گفتار سے جیسا دکھتا ہے اسمیں اکثر افراد سینیماؤں کی کمی کی وجہ سے اسے تفریح طبا کے طور پر لیتے ہیں،

جیسے گزرے زمانے میں فلمی ہیروئن یا کسی اور دوشیزہ کے ڈانس آنکھ مارنے پر پورا ہال سیٹیوں اور شورو غوغاں سے گونج اٹھتا تھا بس کیفیت ذہنی سطح وہی مگر ہائی ٹیک زمانے نے ٹیک اور کرلیا، وہ کلب کے مالکوں کو رحم آگیا جسطرح لوہاروں کی جان انہوں نے بخشوائی تھی اس ہی نسخے پر عمل کراکے مشرف علاج کے لئے بھیجے گئے۔میڈیم کے بدلنے سے بندے تو نہیں بدلتے

وہ کایا پلٹ تعلیم کرتی ہے۔بس میرے ساتھ بھی وہی مشرف والا رویہ اگر لوہاروں کی بیٹی،کسی بدنام زمانہ دوشیزہ کے ذکر پر لکھوں تو لاکھوں ویو کلک اور کچھ جواب بھی اگر کسی سنجیدہ عنوان کو زیر تحریر لائیں تو چند سو ویو کلک جوابی تحریر عنقا۔اللہ تعالی مجھ سمیت ہم سب کو عقل دانش سے بہرہور فرمائے۔آمین
 
Last edited by a moderator:

Zia Hydari

Chief Minister (5k+ posts)
ہار کے خوف میں جس شخص کو تھی صلح عزیز
جیت امکان میں آتے ہی پکارا، انصاف۔