آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے مختلف وزارتوں کی اربوں روپے کی کرپشن بے نقاب کردی
آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے مختلف وزارتوں کی اربوں روپے کی کرپشن بے نقاب کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت کے دوسرے مالی سال میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹس نے مختلف وزارتوں اور اداروں میں اربوں روپے کی کرپشن بے نقاب کردی ہے۔
آڈٹ رپورٹس پارلیمانی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے حوالے کردی گئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق وفاقی وزارتوں اداروں اور محکموں میں 404 ارب 62 کروڑ روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، وفاقی حکومت کے سول اخراجات میں 268 ارب 87 کروڑ روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، پبلک سیکٹر انٹرپرائزز میں 135 ارب 75 کروڑ روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پبلک سیکٹر انٹرپرائزز میں ایک ارب 30 کروڑ روپے کی خوردبرد ہوئی ہے، وزارت خزانہ کے مالی حسابات میں 136 ارب 82 کروڑ روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، وزارت بین الصوبائی رابطہ کے حسابات میں 21 ارب 20 کروڑ روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، وزارت اطلاعات میں 21 ارب 9 کروڑ روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈٹ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ وزارت بحری امور میں 31 ارب 38 کروڑ روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، وزارت داخلہ میں 7 ارب 53 کروڑ روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، نجکاری ڈویژن میں 3 ارب 47 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں ہوئیں ہیں اور وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی میں تین ارب 34 کروڑ روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے اس کے علاوہ وزارت تعلیم کے حسابات میں 8 ارب 60 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے مختلف وزارتوں کی اربوں روپے کی کرپشن بے نقاب کردی
آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے مختلف وزارتوں کی اربوں روپے کی کرپشن بے نقاب کردی
www.bolnews.com