آڈیو لیکس کمیشن،مریم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار

4audiolekakscommisisosn.jpg

سپریم کورٹ نے آڈیو لیکس انکوائری کمیشن اور مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات عائد کرتے ہوئے ناقابل سماعت قرار دیدیا۔

رجسٹرار آفس نے سات اعتراضات عائد کرتے ہوئے درخواست واپس کر دی۔ رجسٹرار آفس کے اعتراضات میں کہا گیا کہ درخواست میں توہین آمیز زبان استعمال کی گئی،درخواست گزار نے اس بات کی نشان دہی نہیں کی کہ سپریم کورٹ کے حکمنامہ کے کس حصے کی خلاف ورزی کی گئی۔

مرکزی کیس کی پیپر بکس جمع نہیں کرائی گئیں، بادی النظر میں انکوائری کمیشن نے سپریم کورٹ کی 26 مئی کی سماعت کے حکمنامہ پر عملدرآمد کرتے ہوئے کاروائی روک دی۔

FxuHfL-akAA6dtl


درخواست گزار کی انکوائری کمیشن کے خلاف درخواست عدالت میں زیر سماعت ہے۔ جس کے بعد توہین عدالت کی درخواست ناقابلِ فہم ہے،جن افراد نے توہین عدالت کی ان کے خلاف الزامات پر مبنی مواد جمع نہیں کرایا گیا،توہین عدالت کی درخواست ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کی جاتی ہے۔

اس سے پہلے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں قائم تین رکنی انکوائری کمیشن نے بھی آڈیو لیکس کمیشن کا کیس سننے والے سپریم کورٹ کے بنچ پر اعتراض کردیا تھا،انکوائری کمیشن کے سیکرٹری نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کروادیا۔

سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے انکوائری کمیشن کے جواب میں کہا گیا ہے کہ آئینی درخواستیں قابل سماعت نہیں، انکوائری کمیشن نے 5 رکنی بنچ کی تشکیل کے طریقہ کار پر بھی اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنچ کی تشکیل کا معاملہ ججز کمیٹی کے سامنے نہیں رکھا گیا، بہتر ہوگا ججزکمیٹی کی جانب سے بنچ کی تشکیل تک 5 رکنی بینچ سماعت مؤخر کردے۔

انکوائری کمیشن نے کہا کمیشن کو سنے بغیر اس کی کارروائی روک دی گئی، مبینہ آڈیولیکس کے دیگر افراد نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی نہ ہی کمیشن پر اعتراض اٹھایا، کمیشن نے آرٹیکل 209 پر اپنا موقف پہلے اجلاس میں واضح کردیا تھا، واضح کیا تھا کہ کمیشن کی کارروائی کو سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی نہ سمجھا جائے۔

آڈیو لیکس کے معاملے پر وفاقی حکومت نے 3 رکنی انکوائری کمیشن تشکیل دیا تھا، سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں قائم کمیشن میں بلوچستان ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس شامل ہیں، تاہم چیف جسٹس پاکستان عمرعطاء بندیال نے آڈیولیکس کمیشن کے خلاف درخواستوں پر لارجر بنچ تشکیل دیتے ہوئے کمیشن کو کارروائی سے روک دیا ہے۔
 
Last edited:

XGhostX

MPA (400+ posts)
Is Randi ki Mari hui maa ke dhanchay ko kabar se nikal ke us par peshab aur tatti karni Chahiyeh. Aisay ghashti ko Paida karne jurm main ...
 
Sponsored Link